منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام اجتماعی قربانی 2020

مورخہ: 01 اگست 2020ء

Minhaj Welfare Foundation Collective Qurbani 2020

لاہور (یکم اگست 2020) تحریک منہاج القرآن کے فلاحی ادارے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام عیدالاضحیٰ کے دن قربانی کے چھوٹے بڑے سینکڑوں جانور قربان کئے گئے اور ہزاروں مستحقین میں قربانی کا گوشت تقسیمِ کیا گیا۔

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے کنٹری ڈائریکٹر سید امجد علی شاہ نے چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ تین سال سے جانور قربان کرنے کے لیے جدید سلاٹر ہاؤس کی فنی و تکنیکی خدمات لی جا رہی ہیں اس سال بھی جانور سلاٹر ہاؤس میں قربان کیے جا رہے ہیں، انہوں نے بتایا کہ کوالٹی کنٹرول کرنے کے لئے اور گوشت کو بلاتاخیر مستحقین کے دروازے تک پہنچانے کے لیے سینکڑوں ٹرینڈ والنٹیرز خدمات انجام دے رہے ہیں اور انتظامات کے جائزہ کے لیے مرکزی راہنما اور مختلف کمیٹیوں کے سربراہان اس سارے آپریشن کی براہ راست نگرانی کے لیے موقع پر موجود ہیں، بریگیڈیئر ر محمد اقبال احمد خاں، خرم نواز گنڈا پور، جواد حامد نوراللہ صدیقی، عبدالرحمن، سمیت تمام راہنما اور کمیٹیوں کے نگران موقع پر موجود ہیں۔

Minhaj Welfare Foundation Collective Qurbani 2020

سید امجد علی شاہ نے بتایا کہ مستحقین تک ہائی جین گوشت پہنچانا پہلی ترجیح ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اجتماعی قربانی کا فریضہ مزید دو یوم تک ادا کیا جاتا رہے گا اور مزید سینکڑوں جانور قربان کیے جائیں گے اور ہزاروں مستحقین تک قربانی کا گوشت پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان کو منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یو کےکی سرپرستی اور تعاون حاصل ہے۔ کنٹری ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے بتایا کہ سلاٹر ہاؤس میں منہاج القرآن کے شرعی سکالرز اور ڈاکٹرز کی ٹیم موجود ہے اور کسی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر میڈیکل ایمرجنسی کیمپ بھی لگایا گیا ہے۔

سید امجد علی شاہ نے بتایا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ہر سال کی طرح اس سال بھی اللہ کی راہ میں سینکڑوں جانور قربان کر رہی ہے قربانی کا گوشت مستحقین تک پہنچانے کے لیے چلرز گاڑیاں استعمال کی جا رہی ہیں اور میٹ ڈسٹری بیوشن سنٹزز میں گوشت کے ٹمپریچر کو مین ٹین رکھنے کے لیے خصوصی طور پر آئس فلور بنائے گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ شدید گرمی اور حبس کے موسم میں گوشت کو خراب ہونے سے بچانا بڑا چیلنج ہے، انہوں نے بتایا کہ قرآن و سنت کی تعلیمات، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہدایات اور ویلفیئر ویژن کے تحت اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ کوئی بھی ضرورت مند خالی ہاتھ نہ جائے اور قربانی کی استطاعت نہ رکھنے والے سفید پوش افراد اور خاندانوں کو گھر کی دہلیز تک قربانی کا گوشت پہنچایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سال منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت لاہور سمیت پاکستان میں پچاس مقامات پر اجتماعی قربانی ہو رہی ہے۔

Minhaj Welfare Foundation Collective Qurbani 2020

Minhaj Welfare Foundation Collective Qurbani 2020

Minhaj Welfare Foundation Collective Qurbani 2020

Minhaj Welfare Foundation Collective Qurbani 2020

Minhaj Welfare Foundation Collective Qurbani 2020

Minhaj Welfare Foundation Collective Qurbani 2020

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top