منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام لاہور کے مضافات میں مستحقین کے گھروں میں قربانی کا گوشت تقسیم

مورخہ: 01 اگست 2020ء

Minhaj Welfare Foundation

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے کنٹری ڈائریکٹر سید امجد علی شاہ نے راہنماؤں کے ہمراہ لاہور کے مضافات میں مستحقین کے گھروں میں جا کر قربانی کا گوشت تقسیم کیا، اور کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہدایات کے مطابق سفید پوش خاندانوں کے گھروں کی دہلیز پر جا کر اپنا اسلامی انسانی فریضہ انجام دے رہی ہے، انھوں نے کہا کہ اسلام اخوت اور بھائی چارہ کا دین ہے بطور مسلمان ہمارا ایمان اور عقیدہ ہے کہ مستحقین کی مدد کرنا احسان نہیں بلکہ ایسا کر کے فرض پورا کیا جاتا ہے، اس موقع پر طیب ضیاء اور قاری ریاست چدھڑ و دیگر کارکنان ان کے ہمراہ تھے۔

سید امجد علی شاہ نے کہا کہ زندگی میں کسی وجہ سے معاشی اعتبار سے پیچھے رہ جانے والوں کی خوشی بننا اصل عید ہے، اللہ نے جنھیں معاشی آسودگی عطا کی ہے وہ ضرورت مندوں کی ضرورتیں پوری کر کے اللہ کی نعمتوں کا شکر ادا کریں۔ انھوں نے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن دکھی انسانیت کی خدمت میں دن رات کوشاں ہیں، انھوں نے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے عید کے ایام میں غریب آبادیوں گوشت تقسیم کیا جائے گا۔

Minhaj Welfare Foundation

Minhaj Welfare Foundation

Minhaj Welfare Foundation

Minhaj Welfare Foundation

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top