ڈیرہ اسماعیل خان: منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام اجتماعی قربانی، مستحقین میں گوشت کی تقسیم
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام پاکستان میں پچاس مقامات پر اجتماعی قربانی کی گئی ہے۔ عیدالاضحیٰ کے دن قربانی کے چھوٹے بڑے سیکڑوں جانور قربان کئے گئے۔ قرآن و سنت کی تعلیمات، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہدایات اور ویلفیئر ویژن کے تحت ہزاروں مستحقین میں قربانی کا گوشت تقسیم کیا گیا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی اجتماعی قربانی کا بندوبست کیا، مقامی قائدین و کارکنان نے قربانی کا گوشت پیک کر کے مستحقین تک پہنچایا، اس کام کی نگرانی محمد جمال مرزا ، الطاف خان، عبدالعزیز خان نے کی۔ اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ کوئی بھی ضرورت مند خالی ہاتھ نہ جائے اور قربانی کی استطاعت نہ رکھنے والے سفید پوش افراد اور خاندانوں کو گھر کی دہلیز تک قربانی کا گوشت پہنچایا جائے۔
تبصرہ