اپردیر: منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام اجتماعی قربانی، مستحقین میں گوشت کی تقسیم

مورخہ: 03 اگست 2020ء

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام پاکستان میں پچاس مقامات پر اجتماعی قربانی کی گئی ہے۔ عیدالاضحیٰ کے دن قربانی کے چھوٹے بڑے سیکڑوں جانور قربان کئے گئے۔ قرآن و سنت کی تعلیمات، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہدایات اور ویلفیئر ویژن کے تحت ہزاروں مستحقین میں قربانی کا گوشت تقسیم کیا گیا۔

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے ضلع اپردیر میں بھی اجتماعی قربانی کا بندوبست کیا، 3 عدد گائے کی قربانی کی گئی، مقامی قائدین و کارکنان نے قربانی کا گوشت پیک کر کے مستحقین تک پہنچایا، اس کام کی نگرانی عبدالرحیم صدر تحریک اور اصغر جان ناظم تحریک منہاج القرآن اپر دیر اور ضلعی ایگزیکٹو کے جملہ عہدیداران نے ان کے ساتھ خصوصی تعاون کیا۔ اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ کوئی بھی ضرورت مند خالی ہاتھ نہ جائے اور قربانی کی استطاعت نہ رکھنے والے سفید پوش افراد اور خاندانوں کو گھر کی دہلیز تک قربانی کا گوشت پہنچایا جائے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top