لوئر سندھ: منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام اجتماعی قربانی، مستحقین میں گوشت کی تقسیم
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام پاکستان میں پچاس مقامات پر اجتماعی قربانی کی گئی ہے۔ عیدالاضحیٰ کے دن قربانی کے چھوٹے بڑے سیکڑوں جانور قربان کئے گئے۔ قرآن و سنت کی تعلیمات، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہدایات اور ویلفیئر ویژن کے تحت ہزاروں مستحقین میں قربانی کا گوشت تقسیم کیا گیا۔
منھاج ویلفیئر فاونڈیشن کی جانب سے ہر سال کی طرح امسال 2020 میں بھی لوئر سندھ میں قربانی فی سبیل اللہ کا اہتمام کیا گیا جس کی سربراہی تحریک منہاج القرآن لوئر سندھ کے کوآرڈینیٹر فوجی مشتاق احمد قائمخانی نے کی۔ امسال منہاج ویلفئر فاؤنڈیشن نے لوئر سندھ میں 105 فی سیبل اللہ قربانیوں کا اہتمام کیا۔ بھمبھور ڈویژن کے ضلع بدین کی تحصیل ماتلی میں حافظ محمد جمن اور میر محمد ارشد تالپور کی نگرانی میں قربانی ھوئی اور ماتلی کی UC گوٹ مویو میں مفتی غلام حسین کی نگرانی میں قربانی کی گئی۔
میرپورخاص ڈویژن کے ضلع عمر کوٹ تھر میں محمد محسن جنجی اور عبدالغنی عمرانی کی نگرانی میں قربانی ھوئی۔ حیدرآباد ڈویژن ضلع ٹنڈو محمد خان میں علامہ ایاز احمد نے اجتماعی قربانی کی نگرانی کی۔ حیدرآباد سٹی میں سید مبشر شاہ، لطیف آباد میں حافظ شیراز قریشی، قاسم آباد میں عبد الحفیظ خاصخیلی اور امریکن کواٹر میں عقیل احمد نے اجتماعی قربانی کی سرپرستی کی۔ ضلع جامشورو میں علامہ ظریف احمد بگھیو، جامشورو سٹی میں علامہ دین محمد، سیہون شریف میں علی رضا بگھیو اور سیہون شریف کی UC بھان سید آباد میں تصدق میمن نے اجتماعی قربانی کی نگرانی کی۔ ضلع دادو کی تحصیل خیرپور ناتھن شاہ میں فہیم اکبر عباسی، تحصیل میہڑ کی UC سندھی بھٹڑا میں پروفیسر غلام رسول قادری کلہوڑو اور میہڑ کی UC تھرڑی محبت میں عبدالحمید قاسمی القلابی مصطفوی نے اجتماعی قربانی کی نگرانی کی۔
مقامی قائدین و کارکنان نے قربانی کا گوشت پیک کر کے مستحقین تک پہنچایا۔ اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ کوئی بھی ضرورت مند خالی ہاتھ نہ جائے اور قربانی کی استطاعت نہ رکھنے والے سفید پوش افراد اور خاندانوں کو گھر کی دہلیز تک قربانی کا گوشت پہنچایا۔ تحریک منہاج القرآن لوئر سندھ کے تمام ذمہ داران و کارکنان نے تحریک منہاج القرآن اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے مرکزی قائدین کی تحسین کی ہے جنہوں نے خوشی کے اس موقعہ پر سندھ کے غرباء اور خاص طور پر تھر کے باسیوں کے لیے قربانی فی سبیل اللہ کا اہتمام کیا۔
تبصرہ