سیدہ کائنات سلام اللہ علیہا کی ذات حق ہے: ڈاکٹر محمد طاہر القادری

مورخہ: 06 اگست 2020ء

جہاں حق ہو وہاں خطا نہیں ہو سکتی،عقیدہ اہل سنت و مقام سیدہ کائنات کانفرنس سے خطاب
کانفرنس سے صاحبزادہ سید حسنین محبوب گیلانی کا خطاب،صوبائی وزیرسید سعید الحسن شاہ کی شرکت
بین الاقوامی شہرت یافتہ نعت خوانوں نے شان رسالت مآب میں گلہائے عقیدت پیش کئے

لاہور(6 اگست 2020) تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے انٹرنیشنل نعت کونسل اور منہاج القرآن لاہور کے اشتراک سے انعقاد پذیر ’’عقیدہ اہل سنت اور مقام سیدہ کائنات سلام اللہ علیہا و شان سیدنا صدیق اکبر کانفرنس‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیدہ کائنات کی ذات حق ہے، جہاں حق ہو ہاں خطا نہیں ہو سکتی۔ اللہ نے آیت تطہیر کے ذریعے اہل بیت کو ہر قسم کی معصیت سے پاک کر دیا۔ سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہا کی صحابیت نص قرآنی سے ثابت ہے۔ عقیدہ اہل سنت حُب اہل بیت اور تعظیم صحابہ کے مجموعے کا نام ہے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ حضور نبی اکرم ﷺ نے فرمایا یا اللہ جس طرف علی جائے حق کو اس طرف پھیر دے، حق حق کے پیچھے چلتا ہے خطا کے پیچھے نہیں۔

کانفرنس کے میزبان صاحبزادہ پیر سید حسنین محبوب گیلانی قادری چشتی وارثی تھے۔ چیف آرگنائزر بین الاقوامی شہرت یافتہ نعت خوان انجینئر افضل نوشاہی،قاری محمد یونس قادری، الحاج شہزاد حنیف مدنی تھے۔ کانفرنس میں صوبائی وزیر مذہبی امور پیر سید سعید الحسن شاہ،ڈاکٹر راغب حسین نعیمی، ناظم اعلیٰ منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور،مفتی محمد رمضان سیالوی،ممبر پارلیمنٹ سید عمران شاہ ولی، سید شمس الرحمان مشہدی، حافظ غلام فرید، علامہ میر آصف اکبر،راجہ زاہد محمود و جید علماء مشاءخ نے شرکت کی۔ کانفرنس میں بین الاقوامی شہرت یافتہ نعت خوانین عبد الرءوف روفی،شہباز قمر فریدی،مرغوب ہمدانی،اختر حسین قریشی نے شان رسالت مآب میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top