گوشہ درود: ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی ﷺ - اگست 2020

مورخہ: 08 اگست 2020ء

تحریک منہاج القرآن کے گوشہ درود کی ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا روحانی اجتماع 8 اگست 2020ء کو مرکزی سیکرٹریٹ منہاج القرآن لاہور میں منعقد ہوا۔ پروگرام میں ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور، نائب ناظم اعلیٰ رانا محمد ادریس، نائب ناظم اعلیٰ محمد رفیق نجم، پاکستان عوامی تحریک کے نائب صدر راجہ زاہد محمود، امیر لاہور حافظ غلام فرید، علامہ ظہیر احمد نقشبندی، علامہ غلام ربانی تیمور اور گوشہ درود کے خادمین اسٹیج پر موجود تھے۔

نماز عشاء کے بعد پروگرام کا آغاز تلاوت کلام مجید و نعت رسول مقبول ﷺ سے ہوا، اس موقع پر امجد بلالی برادران اور دیگر ثناء خوانوں نے نعت خوانی کی۔ گوشہ درود کے وظائف اجتماعی طور پر پڑھے گئے۔ مرکزی نظامت دعوت تحریک منہاج القرآن کے سکالر علامہ ظہیر احمد نقشبندی نے مجلس ختم الصلوٰۃ علی النبی ﷺ کے شرکاء سے خطاب کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں درود پاک پڑھنے کی اہمیت اور تحریک منہاج القرآن کا کردار کے حوالے سے گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن نے درود پاک پڑھنے کو جس قدر فروغ دیا، وہ ایک منفرد عمل ہے۔ اس حوالے سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا نام ہمیشہ زندہ و تابندہ رہے گا، جنہوں نے گوشہ درود کی بنیاد رکھی۔ الحمدللہ آج دنیا بھر سے گوشہ درود سے منسلک ہیں اور منہاج القرآن کے مرکز پر قائم گوشہ درود میں بلا ناغہ و بلاتعطل درود پاک پڑھا جا رہا ہے۔

موجودہ صورتحال میں کرونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے دوران 21 فیملیز گوشہ درود کے نظم و ضبط کے ساتھ آن لائن گوشہ نشین رہیں، درود پاک کا سلسلہ اسی طرح جاری رہا۔ 31 اگست 2020 کو مینارۃ السلام گوشہ درود میں عشاق مصطفیٰ ﷺ دوبارہ گوشہ نشین ہونگے۔

آخر میں دعا کیساتھ محفل کا اختتام ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top