اپر سندھ: منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام اجتماعی قربانی، مستحقین میں گوشت کی تقسیم
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام پاکستان میں پچاس مقامات پر اجتماعی قربانی کی گئی ہے۔ عیدالاضحیٰ کے دن قربانی کے چھوٹے بڑے سیکڑوں جانور قربان کئے گئے۔ قرآن و سنت کی تعلیمات، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہدایات اور ویلفیئر ویژن کے تحت ہزاروں مستحقین میں قربانی کا گوشت تقسیم کیا گیا۔
امیر تحریک منہاج القرآن اپر سندھ مخدوم ندیم احمد ہاشمی کی زیرنگرانی اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اپر سندھ کے زیراہتمام سندھ کے مختلف شہروں خیرپور، کھوڑا شریف، لاڑکانہ، کھپرو، اگڑا تحصیل گمبٹ، ڈھرکی، میر پور ماتھیلو، خان گڑھ، گھوٹکی، رانی پور، نواب شاہ، کندھ کوٹ میں اجتماعی قربانی کی گئی اور مستحق گھرانوں میں قربانی کا گوشت پہنچایا گیا۔
امیر احمد قادری کوآرڈینیٹر ڈویژن لاڑکانہ، محمد اسحاق سمیجو کوآرڈینیٹر ڈویژن سکھر، عبدالستار چوہان کوآرڈینیٹر ڈویژن بے نظیر آباد پیر آف بھرچونڈی شریف، میاں محمد حنیف جنرل سیکریٹری پاکستان عوامی تحریک اپر سندھ اور تحریک منہاج القرآن اپر سندھ کے مختلف شہروں کے ذمہ داران سید زاہد علی شاہ، انجینئر سید غلام مصطفی شاہ، اشفاق احمد شیخ، سید غلام مرتضی شاہ، حافظ عبدالقیوم، حاجی محمد مظفر، عبدالخالق، حاجی محمد امین کلوڑ، سید زاہد علی شاہ جیلانی، فیصل اکرم، شاہ نواز اور سعید خان نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اپر سندھ کے کام میں بھرپور حصہ لیا۔
تبصرہ