تین سو تحصیلوں میں 30 ہزار پودے لگا چکے ہیں: چوہدری عرفان یوسف

مورخہ: 11 اگست 2020ء

ماحولیاتی آلودگی کو روکنے کا کام انسانیت کی خدمت ہے: مرکزی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ

لاہور (11 اگست 2020) مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی صدر چوہدری عرفان یوسف نے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مون سون کی شجر کاری مہم کے دوران ملک کی تین سو تحصیلوں میں اب تک 30 ہزار پودے لگا چکے ہیں۔ 14 اگست تک مزید 30 ہزار پودے لگائینگے۔ شجر کاری مہم اسکے بعد بھی جاری رہے گی۔ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ملک کو سر سبز بنانے کےلئے شجر کاری کی اس مہم میں بھر پور کردار ادا کر رہی ہے۔ ہر تحصیل کو 2 سو پودے لگانے کا ہدف دیا ہے جو ان شاء اللہ پورا کر لیں گے۔

اجلاس میں سیکرٹری جنرل فرحان عزیز، ضلج انقلابی، میر احسن، فراز ہاشمی، میاں عنصر، اخلاق حسنین و دیگر طلباء رہنما بھی موجود تھے۔ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے عہدیداران نے مختلف تحصیلوں میں لگائے جانیوالے پودوں کے بارے میں چوہدری عرفان یوسف کو تفصیلات سے آگاہ کیا۔

چوہدری عرفان یوسف نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کو روکنے کا کام انسانیت کی خدمت ہے۔ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ نے درخت لگانے کے فوائد بارے آگاہی مہم بھی پورے ملک میں شروع کر رکھی ہے۔ شجر کاری مہم کے ساتھ ساتھ ننھے پودوں کی حفاظت بارے بھی نظام وضع کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ نئی نسل کو صاف ماحول کی فراہمی کےلئے شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جشن آزادی کے موقع پر جھنڈے جھنڈیوں کے ساتھ پودے بھی لگائے جائیں۔ شجر کاری کر کے جشن آزادی منانا بہترین عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ درختوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کےلئے غیر قانونی کاٹنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہونی چاہیے۔ عرفان یوسف نے اپیل کی کہ پورے ملک میں شجرکاری مہم جاری ہے طلبہ اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top