پاکستانی بین الاقوامی امن کے داعی ہیں : ڈاکٹر حسین محی الدین قادری

مورخہ: 14 اگست 2020ء

سچا مسلمان اور پاکستان کا محب وطن شہری امن دشمن نہیں ہو سکتا
بانی پاکستان نے 15 اگست 1947 کو خارجہ پالیسی کے رہنما اصول متعین کئے

Dr Hussain Mohi ud Din Qadri

لاہور (14 اگست 2020) منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا ہے کہ سچا مسلمان اور پاکستان کا محب وطن شہری انتہا پسند یا امن کا دشمن نہیں ہو سکتا، مسلمان کو اللہ اور اس کے رسول ﷺ نے اعتدال اختیار کرنے اور کسی بھی اعتبار سے حد سے تجاوز نہ کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے یوم آزادی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح رحمۃ اللہ علیہ نے 15 اگست 1947 کے دن ریڈیو پاکستان کے افتتاح کے موقع پر پاکستان کی خارجہ پالیسی کے رہنما اصول بیان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’ہمارا مقصد اندرون ملک میں بھی اور بیرون ملک میں بھی امن و سلامتی ہونا چاہیے۔ ہم پر امن زندگی بسر کرنا چاہتے ہیں اپنے قریبی ہمسایوں اور ساری دنیا سے دوستانہ اور مخلصانہ تعلقات استوار کرنا چاہتے ہیں۔ ہمارے کسی کے خلاف بھی جارحانہ عزائم نہیں ہیں ہم اقوام متحدہ کے چارٹر کے ہمنوا ہیں اور عالمی امن و سلامتی اور خوشحالی میں بڑی خوشدلی سے اپنا پورا پورا حصہ ادا کریں گے‘‘۔ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ بانی پاکستان کے یہ عظیم الفاظ قرآن و سنت کی امن اور انسانی بھائی چارہ کی تعلیمات کے عین مطابق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اسلام اور پاکستان کی اصل آئیڈیالوجی کو فروغ دے رہے ہیں اور نوجوان نسل کو امن کے راستے پر چلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بانی و سرپرست منہاج القرآن کی عالمگیر کوششوں سے آج بین المذاہب مکالمہ کی راہ ہموار ہوئی ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top