ہری پور: تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام تنظیمی تربیتی کیمپ کا انعقاد

مورخہ: 12 اگست 2020ء

تحریک منہاج القرآن ہری پور کے زیرِاہتمام ایک روزہ تنظیمی تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں نائب ناظم اعلیٰ تربیت پروفیسر محمد سلیم احمد چوہدری، مرکزی ناظم تربیت علامہ غلام مرتضی علوی، نائب ناظم تربیت علامہ محمد منہاج الدین قادری نے شرکت کی اور لیکچرز دیئے۔

اسی طرح میزبان کیمپ علامہ احمد حسن فاروقی نے استقبالیہ کلمات پیش کئے۔ ضلع ہری پور کے تمام فورمز کے 100 سے زائد ضلعی عہدیداران نے شرکت کی۔ فیڈ بیک پرفارمہ جات کی روشنی میں تمام احباب نے تربیتی کیمپ کو بہت سراہا اور سال میں دو بار تربیتی کیمپ منعقد کرنے کی درخواست کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top