پاکستان اسلام کی تجربہ گاہ اور انسانیت کی محافظ سرزمین ہے: ڈاکٹر طاہرالقادری

مورخہ: 16 اگست 2020ء

پرجوش یوم آزادی منانے پر عوامی تحریک کے عہدیداروں کارکنوں کو مبارکباد
وطن سے اظہار محبت کا یہ جذبہ 365 دن نظر آنا چاہیے: قائد منہاج القرآن

لاہور (16 اگست 2020) تحریک منہاج القرآن کے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے پرجوش اور شاندار انداز میں یوم آزادی منانے پر پاکستان عوامی تحریک کی جملہ تنظیمات عہدیداران و کارکنا ن کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وطن سے محبت کا یہ والہانہ اظہار فقط ایک دن یا ایک رات تک محدود نہیں رہنا چاہیے یہ جوش و جذبہ سال کے 365 دن نظر آنا چاہیے۔ پاکستان اسلام کی تجربہ گاہ اور انسانیت کی محافظ سرزمین ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ گھر سے نکلتے ہوئے ہر روز وطن سے تجدید عہد وفا کریں کبھی راستے سے کانٹے اور پتھر ہٹا کر، کبھی کسی ضرورت مند کی مدد کر کے، کسی مستحق طالبعلم کی فیس ادا کر کے اور کبھی کسی بھوکے کو کھانا کھلا کر۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین اور افسران جائز کاموں کیلئے دفاتر میں آنے والے شہریوں سے اچھا برتاؤ کر کے وطن سے اپنی محبت کا اظہار کریں، اسی طرح علما اور خطباء بھی امن، محبت، بھائی چارے کا درس دے کر پاکستان سے اپنی محبت کا اظہار کریں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ پاکستان ماؤں بہنوں، بزرگوں کی دعاؤں اور قربانیوں سے حاصل ہوا ہے اس کی تشکیل کے مقصد کو کبھی نظروں سے اوجھل نہ ہونے دیں۔ استاد، علماء، والدین نئی نسل کو پاکستان کی تشکیل کی غرض و غایت کے بارے میں آگاہ کرتے رہا کریں۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top