صاحبزادہ فیض الرحمان درانی مخلص، محب وطن علمی شخصیت تھے: ڈاکٹر طاہرالقادری

مورخہ: 17 اگست 2020ء

صاحبزادہ فیض الرحمن درانی باعمل مسلمان اور تحریک منہاج القرآن کا سرمایہ افتخار تھے: قائدمنہاج القرآن
منہاج القرآن کے مرکزی امیر صاحبزادہ فیض الرحمان درانی (مرحوم) کی برسی پر دعائیہ تقریب
دینی، علمی، سیاسی و سماجی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیا، تقریب میں رہنماؤں کی شرکت

لاہور (17 اگست 2020ء) تحریک منہاج القرآن کے مرکزی امیر صاحبزادہ فیض الرحمان درانی (مرحوم) کی برسی کے موقع پر مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں صاحبزادہ فیض الرحمن درانی کی دینی، علمی، سیاسی و سماجی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔ تقریب میں تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی، صوبائی، ضلعی قائدین، رفقاء و کارکنان نے شرکت کی اور مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کے لئے دعا کی۔

قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ صاحبزادہ فیض الرحمن درانی ایک باعمل مسلمان اور تحریک منہاج القرآن کا سرمایہ افتخار تھے۔ انہوں نے زندگی کا ہر لمحہ خدمت دین اور عشق مصطفیٰ ﷺ میں بسر کیا۔ صاحبزادہ فیض الرحمان درانی ایک مخلص، محب وطن علمی شخصیت تھے۔ تحریک منہاج القرآن کے لئے صاحبزادہ فیض الرحمن درانی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ صاحبزادہ فیض الرحمن درانی کی تین دہائیوں سے زائد رفاقت میرے ساتھ رہی۔ میں نے انہیں صاحب استقامت، عبادت گزار اور دین اسلام کا وفادار پایا، وہ نیک اور اللہ والے تھے۔ تحریک منہاج القرآن ان کی وفات سے ایک مفکر، محقق، مدبر رہنما سے محروم ہو گئی، اللہ تعالیٰ انکے درجات بلند فرمائے۔

دعائیہ تقریب میں نائب صدر منہاج القرآن بریگیڈئیر (ر) اقبال احمد خان، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور، انجینئر محمد رفیق نجم، رانا محمد فیاض، علامہ رانا محمد ادریس، نور اللہ صدیقی، علامہ محمد لطیف مدنی، علامہ میر آصف اکبر، حافظ غلام فرید، محمد عارف طاہر سمیت رہنماؤں نے شرکت کی اور صاحبزادہ فیض الرحمان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی خدمات اور کاوشوں کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top