شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری 21 اگست کو آل پارٹیز یوتھ کانفرنس سے خطاب کرینگے

مورخہ: 20 اگست 2020ء

کانفرنس میں 27 طلباء و یوتھ تنظیموں کے مرکزی قائدین وفود کے ہمراہ شریک ہونگے
اسلام، پاکستان کے نظریہ کے تحفظ کیلئے نوجوانوں کو ایک سٹیج پر جمع کرینگے، مظہر محمود علوی

لاہور (20 اگست 2020ء) تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری 21 اگست 2020ء بروز جمعتہ المبارک رات 9 بجے ”آل پارٹیز یوتھ اینڈ سٹوڈنٹس کانفرنس“ سے خطاب کریں گے، کانفرنس میں طلباء و یوتھ کی 27 تنظیمات کے مرکزی قائدین وفود کے ہمراہ شریک ہونگے، کانفرنس منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں رات 9 بجے منعقد ہو گی، کانفرنس کی میزبانی کے فرائض منہاج یوتھ لیگ انجام دے رہی ہے۔

منہاج یوتھ لیگ کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی نے کانفرنس کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ نوجوان اسلام اور پاکستان کی آئیڈیالوجی کے محافظ ہیں، کچھ اندرونی اور بیرونی منفی قوتیں نوجوانوں کو نظریاتی اور فکری اعتبار سے منتشر کر کے اسلام اور پاکستان کی آئیڈیالوجی کو نقصان پہنچارہی ہیں، اس کانفرنس کے ذریعے پاکستان بھر کی یوتھ کو اعتدال، رواداری، امن اور محبت پر مبنی پیغام دیا جائے گا اور تمام طلباء و یوتھ تنظیمیں مل کر آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گی، انہوں نے کہا کہ ہم نوجوانوں کو اسلام اور پاکستان کے نظریے پر متحد کریں گے، ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اپنی نوعیت کی پہلی اور منفرد طلباء اینڈ یوتھ کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں، ان کا خطاب نظریاتی اور تربیتی نوعیت کا ہوگا، ان کے خطاب کا عنوان ”اساس ایمان“ ہے۔

مظہر محمود علوی نے کہا کہ تمام طلباء و یوتھ تنظیموں کے مرکزی قائدین کو منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں خوش آمدید کہیں گے اور اس حوالے سے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ کانفرنس کی کوریج کیلئے قومی، الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کے صحافیوں کو دعوت نامے ارسال کر دیئے گئے ہیں، ہم قومی میڈیا سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ اس کانفرنس کے ذریعے پاکستان بھر کے نوجوانوں کو دیئے جانے والے محبت اور اتحاد کے پیغام کو خاص و عام تک پہنچانے کے لئے اپنا قومی کردار ادا کریں۔ انہوں نے بتایا کہ کانفرنس میں منہاج القرآن یوتھ لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ، جمہوری وطن پارٹی یوتھ، اہل حدیث یوتھ فورس، سٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ، نیشنل یوتھ الائنس، پیپلز یوتھ آرگنائزیشن، جے آئی یوتھ، اہل حدیث سٹوڈنٹس فیڈریشن، انصاف یوتھ ونگ، انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن، مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن (ق)، پیپلز سٹوڈنٹس آرگنائزیشن، اسلامی جمعیت طلبہ، جمعیت طلباء اسلام، جمعیت طلباء عریبیہ، مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن، مسلم طلبا محاذ، انجمن طلباء اسلام، امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن، وحدت یوتھ، جعفریہ یوتھ، جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن، پاک سرزمین پارٹی یوتھ، ایم کیو ایم یوتھ، متحدہ طلبا محاذ سمیت یوتھ اور طلباء تنظیمات شرکت کریں گی۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top