ایبٹ آباد: تنظیمی تربیتی کیمپ

مورخہ: 20 اگست 2020ء

تحریک منہاج القرآن کی نظامت تربیت کے شعبہ تنظیمی تربیت نے ضلع ایبٹ آباد کے تنظیمی عہدیداران کیلئے ایک روزہ تنظیمی تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا جس میں مرکز سے نائب ناظم اعلیٰ تربیت پروفیسر محمد سلیم احمد چوہدری، ناظم تربیت علامہ غلام مرتضی علوی اور نائب ناظم تربیت محمد منہاج الدین قادری نے شرکت کی اور لیکچرز دیئے۔ تمام فورمز کے تقریباً 120 ضلعی و تحصیلی عہدیداران نے شرکت کی۔ کیمپ میں علامہ احمد حسن فاروقی اور محمد جاوید القادری، ضلعی ناظم ایبٹ آباد نے بطورِ میزبان کلمات استقبالیہ بھی پیش کیے اور سہ ماہی کارکردگی رپورٹ بھی دی۔

کیمپ کا اختتام دعا سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top