ڈاکٹر طاہر القادری شب عاشور شہادت امام حسین علیہ السلام کانفرنس سے خطاب کرینگے
کانفرنس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے جید علمائے کرام
شرکت کرینگے
کانفرنس منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہو گی
لاہور (27 اگست 2020ء) قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمدطاہر القادری 9 اور 10 محرم الحرام شب عاشور ( ہفتہ) کو بعدنماز عشاء مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ’’شہادت سیدنا امام حسین علیہ السلام اور اتحاد امت کانفرنس‘‘ سے خطاب کریں گے۔ منہاج القرآن علماء کونسل کے زیراہتمام منعقدہ کانفرنس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے جید علمائے کرام و مشائخ عظام شرکت کرینگے۔ ڈاکٹر محمد طاہر القادری اپنے خطاب میں فلسفہ شہادت سیدنا امام حسین علیہ السلام، شان اہلبیت اور اتحاد امت پر روشنی ڈالیں گے۔ منہاج القرآن علماء کونسل کے زیراہتمام مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہونیوالی کانفرنس کے علاوہ ملک بھر میں سینکڑوں مقامات پر ’’شہادت سیدنا امام حسین علیہ السلام اور اتحاد امت کانفرنس‘‘کے عنوان سے کانفرنسز منعقد ہوں گی۔ 9 محرم الحرام کی شب مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقدہ’’ شہادت سیدنا امام حسین علیہ السلام کانفرنس میں علماء مشائخ، ملک پاکستان کے نامور قراء و نعت خوان ہدیہ عقیدت، معروف شعراء کرام منقبت حضرت سیدنا امام حسین علیہ السلام پیش کریں گے۔
منہاج القرآن علماء کونسل کا اجلاس مرکزی صدر حاجی امداد اللہ قادری کی صدارت میں مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہوا، اجلاس میں مرکزی ناظم علامہ میر آصف اکبر، علامہ غلام اصغر صدیقی، مفتی خلیل حنفی، علامہ امداد اللہ شاہ، علامہ عثمان سیالوی سمیت دیگر مرکزی، صوبائی و ضلعی عہدیداران نے شرکت کی، اجلاس میں 9 اور 10 محرم کو منعقد ہونے والی ’’شہادت سیدنا امام حسین علیہ السلام اور اتحاد امت کانفرنس‘‘ کے انتظامات اور تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔
تبصرہ