باہتر (ضلع اٹک): منہاج القرآن کے زیراہتمام پیغام امام حسین علیہ السلام کانفرنس

مورخہ: 25 اگست 2020ء

اٹک (25 اگست 2020) تحریک منہاج القرآن باہتر (ضلع اٹک) کے زیراہتمام ’’پیغام امام حسین علیہ السلام کانفرنس‘‘ منعقد ہوئی جس میں نائب ناظم اعلی تنظیمات شمالی زون علامہ رانا محمد ادریس قادری نے خصوصی شرکت کی اور خطاب بھی کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا  کہ کربلا میں جس طرح امام حسین علیہ السلام نے اپنی اور اپنے خانوداے کی جانوں کے نذرانے پیش کیے، یہ رہتی دنیا تک مثال رہے گا۔ امام عالی مقام امام حسین علیہ السلام شہید ہو کر بھی فتح یاب ہو گئے لیکن یزید اپنا تخت بچا کر بھی ہار گیا۔ اسی لیے آج ہر کوئی حسین، حسین کرتا ہے اور دنیا میں یزید کا کوئی نام لیوا موجود نہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top