قائد ڈے تقریب زیراہتمام منہاج القرآن ویمن لیگ راولپنڈی

رپورٹ: اسامہ احمد

گذشتہ دنوں منہاج القرآن ویمن لیگ راولپنڈی حلقہ پی پی 14 کے زیراہتمام قائد ڈے کے حوالے سے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس پُر وقار تقریب کا انعقاد پاکستان عوامی تحریک ضلع راولپنڈی کے صدر رانا شہزاد کی رہائش گاہ پرکیا گیا تھا۔ محفل کی مہمانان خصوصی عامر چیمہ شہید کی والدہ گرامی مسز نذیر چیمہ اور آصف پبلک سکول راولپنڈی کی پرنسپل محترمہ شازیہ آصف تھیں۔ تقریب میں منہاج القرآن ویمن لیگ حلقہ پی پی 14 کی صدر مسز مدثر تسلیم، ناظمہ کوثر نصیر، مسز رانا شہزاد، نائب ناظمہ رابعہ افضل، ناظم مالیات محترمہ عائشہ ندیم، مس سعدیہ عزیز، ناظمہ دعوت مسز مریم اعجاز کیانی، محترمہ اختر چنا، مسز حافظ عبدالجبار، مسز ناصر، مس نوشین عباسی، مسز حافظ اشتیاق اعوان، مسز فاروق ستی، مسز رانا سرور، مسز ریاض محمود کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی دیگر خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب سے قبل پاکستان عوامی تحریک کے رہنما رانا شہزاد کی قیادت میں ضلعی ناظم دعوت حافظ عبدالجبار، صدر پی پی 14 حافظ اشتیاق اعوان، ناظم رانا سرور، نائب صدر ریاض محمود، ناظم مالیات مظہر الحق، محمد فاروق ستی اور پی پی حلقہ 14 کے دیگر عہدیداران اور کارکنان نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سالگرہ کے سلسلے میں 75 پاؤنڈ وزنی کیک کاٹا گیا۔ اس موقع پر "بابائے تحریک" عبداللہ خالد قادری اور یونین کونسل 74 کے ناظم چوہدری صفدر حسین ساہی نے خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رانا شہزاد نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے امت مسلمہ کی روحانی تربیت میں اہم کردار ادا کیا۔ جبکہ ناظم یوسی 74 نے کہا کہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علمی اور دینی میدان میں گراں قدر خدمات ہیں جن کو تادم قیامت یاد رکھا جائے گا۔ دوسری جانب منہاج القرآن ویمن لیگ کی محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ جسکے بعد ناظمہ پی پی 14مسز کوثر نصیر نے استقبالیہ خطبہ پیش کیا۔ جبکہ مسز مدثر تسلیم، مسز رانا شہزاد اور مس نوشین عباسی نے محفل سے خطاب کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علمی اور دینی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

اس کے بعد تقریب کی معزز مہمان خصوصی عامر چیمہ شہید کی والدہ گرامی مسز نذیر چیمہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری عصر حاضر کے مجدد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے نہ صرف امت مسلمہ کے امراض کی تشخیص کی بلکہ ان کا علاج بھی پیش کیا۔ اور بلا شبہ انکی دینی اور علمی خدمات قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اسلامی تعلیمات کو انکی حقیقی روح کے ساتھ اقوام عالم میں پیش کیا۔ انہوں نے تحریک منہاج القرآن ویمن لیگ کو ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 56ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کل بھی اور آج بھی دنیا بھر میں امن کے سفیر کے طور پر جانے جاتے ہیں اور رہیں گے۔

آخر میں پی پی حلقہ 14 کی عہدیداران نے مسز نذیر چیمہ اور مسز شازیہ آصف کو حضور شیخ الاسلام کی تصنیف "منہاج السوی" تحفہ میں پیش کی۔ جسکے بعد ویمن لیگ کی عہدیداران اور کارکنان نے مسز نذید چیمہ کے ہمراہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سالگرہ کے حوالے سے 75پاؤنڈ وزنی کیک کاٹا اور بعد میں انکی صحت اور درازیء عمر کی دعا بھی کی گئی۔

اس سے متعلقہ اخباری تراشے ملاحظہ کرنے کے لئے کلک کریں۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top