منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کا اجلاس 7 ستمبر کو ہو گا

Minhaj-ul-Quran International

لاہور (4 ستمبر 2020) منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کا اجلاس 7 ستمبر 2020 بروز سوموار منعقد ہو گا۔ بیرونی ممالک سے تعلق رکھنے والے ممبران سپریم کونسل اجلاس میں آن لائن شرکت کریں گے۔

ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور نے اجلاس کا ایجنڈہ جاری کر دیا ہے۔ محترم فیصل حسین مشہدی، محترم تحسین خالد، محترم علی عباس بخاری، محترم ظل حسن اور محترم خرم نواز گنڈاپور تحریک کے مختلف پراجیکٹس پر بریفنگ دیں گے۔ تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اظہار خیال فرمائیں گے۔ اجلاس کا آغاز 7 بجے رات ہو گا۔

دریں اثناء منہاج القرآن کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس 5 ستمبر 2020، مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس 6 ستمبر 2020 ہو گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top