ڈاکٹر طاہرالقادری کی عبدالقادر (مرحوم) کی پہلی برسی کے موقع پر بلندی درجات کیلئے دعا

عبدالقادر (مرحوم) نامور کرکٹر، مایہ ناز کھلاڑی اور محب وطن پاکستانی تھے: ڈاکٹر طاہرالقادری
منہاج القرآن کے وفد کی عبدالقادر (مرحوم) کے بیٹوں سے ملاقات، ڈاکٹر طاہرالقادری کا تعزیتی پیغام پہنچایا

لاہور (7 ستمبر 2020) قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے قومی ہیرو، سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر (مرحوم) کی پہلی برسی کے موقع پر تحریک منہاج القرآن کی مجلس شوریٰ کے اجلاس میں عبدالقادر (مرحوم) کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ عبدالقادر (مرحوم) نامور کرکٹر، مایہ ناز کھلاڑی اور محب وطن پاکستانی تھے۔ عبدالقادر (مرحوم) نیک اور ملنسار اور ہمدرد انسان تھے۔ وہ کرکٹ میں اپنا ایک منفرد سٹائل رکھتے تھے۔ وہ ایک قد آور قومی کرکٹر تھے۔ انہوں نے پاکستان کیلئے کرکٹ کھیلی اور متعدد مرتبہ قومی کرکٹ ٹیم کی وجہ قرار پائے۔ مجلس شوریٰ کے اجلاس میں عبدالقادر (مرحوم) کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ قومی کرکٹر عبد القادر (مرحوم) تحریک منہاج القرآن اور منہاج القرآن کے تعلیمی اداروں سے بہت محبت رکھتے تھے۔ عبد القادر (مرحوم) نوجوانوں کیلئے آئیڈیل کرکٹر تھے، انہوں نے کرکٹ کے ذریعے ملک کا نام روشن کیا۔

دریں اثناء تحریک منہاج القرآن شعبہ پبلک ریلیشنز کے ڈائریکٹر شہزاد رسول قادری کی قیادت میں حاجی اسحق، عبدالحفیظ چوہدری پر مشتمل وفد نے عبدالقادر (مرحوم)کے بیٹوں رحمان قادر اور سلمان قادر سے ملاقات کی اور عبدالقادر (مرحوم) کی پہلی برسی کے موقع پر قائد منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف سے تعزیتی پیغام پہنچایا۔ وفد نے عبدالقادر (مرحوم) کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top