ڈیرہ اسماعیل خان: تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام تنظیمی تربیتی کیمپ کا انعقاد

تحریک منہاج القرآن ڈیرہ اسماعیل خان کے زیراہتمام ایک روزہ تنظیمی تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں جملہ فورمز کے عہدیداران اور کارکنان نے شرکت کی۔ تربیتی کیمپ میں نائب ناظم اعلی تنظیمات خیبر پختونخواہ زون عبد الحئی علوی، مرکزی ناظم تربیت علامہ غلام مرتضی علوی اور نائب ناظم تربیت علامہ محمد منہاج الدین قادری نے لیکچرز دیئے۔

مرکزی ناظم تربیت علامہ غلام مرتضی علوی نے کیمپ کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا بے پناہ لطف وکرم ہے جس نے ہمیں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری جیسی عظیم قیادت اور تحریک منہاج القرآن کی صورت میں عظیم تجدیدی تحریک عطا کی۔ تحریک منہاج القرآن دعوت و تبلیغِ حق، اصلاح احوال امت، تجدید واحیائے د ین اور ترویج و اقامت اسلام کی عظیم عالمگیر تحریک ہے۔ بحیثیت کارکن اس تحریک میں خدمات پیش کرنا دراصل تجدید دین کے عظیم کام میں اپنا حصہ ڈالنا ہے۔ اس دور زوال میں مجدد دین کی صحبت کا انعام ہمیں ملا، کار تجدید میں شراکت ہمارے حصے میں آئی، لہذا ہم پر لازم ہے کہ مصطفوی کارکن کی ذمہ داری کو ایک عظیم انعام سمجھتے ہوئے اس کے جملہ تقاضوں کو پورا کرنے کا عزم مصمم کریں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top