منہاج القرآن کے رہنماؤں کا حسنات علی شاہ کاظمی زنجانی کی وفات پر اظہار افسوس

منہاج القرآن کے وفد کی آستانہ عالیہ خانوہانی شریف میں سجاد حسین کاظمی زنجانی سے ملاقات
وفد نے ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا تعزیتی پیغام پہنچای، مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی
وفد میں نائب ناظم اعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم، حافظ غلام فرید، محمد اصغر ساجد، ثاقب بھٹی و دیگر شامل تھے

لاہور (16 ستمبر 2020ء) نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن انجینئر محمد رفیق نجم، صدرتحریک منہاج القرآن لاہور حافظ غلام فرید نے آستانہ عالیہ خانوہانی شریف میں پیر سید ذاکر سجاد حسین کاظمی زنجانی، پیر سید جعفر حسین کاظمی زنجانی اور پیر سید تحسین علی شاہ کاظمی زنجانی سے ملاقات کی۔ منہاج القرآن کے رہنماؤں نے پیر سید حسنات علی شاہ کاظمی زنجانی کی وفات پر اظہار افسوس کیا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا تعزیتی پیغام بھی پہنچایا۔

پیر سید حسنات علی شاہ کاظمی مرحوم کے بھائیوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے انجینئر محمد رفیق نجم نے کہا کہ مرحوم کی خدمات کا دائرہ بڑا وسیع ہے، مرحوم ہمدرد اور امت کا فکر رکھنے والے بزرگ تھے، سادگی آپ کا خاص وصف تھی۔ پیر سید حسنات علی شاہ کاظمی زنجانی کا انتقال ملت کا عظیم نقصان ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات کو بلند فرمائے، اہل خانہ اور عقید ت مندوں کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن لاہور کے رہنما محمد اصغر ساجد، ثاقب محمود بھٹی، محمد افضل بھٹی، میاں محمد صدیق، میاں ارشد علی شاہد، ماسٹر محمد امجد، میاں اعجاز اور ملک محمد امجد بھی موجود تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top