جہلم: منہاج القرآن کے زیراہتمام ماہانہ درس عرفان القرآن

جلہم (20 ستمبر 2020) تحریک منہاج القرآن تحصیل جہلم کے زیراہتمام ماہانہ درس عرفان القرآن جامع مسجد المنہاج جادہ میں منعقد ہوا جس میں علامہ فیاض بشیر قادری نے خصوصی خطاب کیا، جہلم کی مختلف یونین کونسلز سے منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کی ممبرز نے بھرپور شرکت کی۔

صدر منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم محترمہ راحیلہ زین نے گزشتہ 6 ماہ کی کارکردگی رپورٹ پیش کی، جسے نائب ناظم اعلیٰ تربیت پروفیسر سلیم احمد چودھری اور مرکزی رہنما علامہ فیاض بشیر قادری نے خوب سراہا، ان 6 ماہ میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ورکرز میں حسن کارکردگی کی اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔ منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کی طرف سے سلیم احمد چوہدری کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا۔

رپورٹ: سامعہ وحید (ڈپٹی کوآرڈینیٹر، سوشل میڈیا منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل جہلم)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top