منہاج القرآن کے زیراہتمام 21 روزہ فن خطابت و نقابت کورس کی اختتامی تقریب

لاہور(24 ستمبر 2020ء) تحریک منہاج القرآن کی نظامت تربیت کے زیراہتمام 21 روزہ فن خطابت و نقابت کورس کی اختتامی تقریب سے ڈائریکٹر شعبہ کورسز حافظ سعید رضا بغدادی، علامہ محمود مسعود نے خطاب کیا۔ عالمی شہرت یافتہ قاری سید خالد حمید کاظمی الازہری نے تلاوت کلام پاک اور معروف ثناء خوان قدیر احمد خان نے بارگاہ رسالتمآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔ بارسلونا سپین میں منعقد ہونے والی تقریب کے مہمان خصوصی عمران علی چودھری قونصلر جنرل پاکستان تھے۔ تقریب سے فاضل منہاج یونیورسٹی معروف مذہبی سکالر حافظ محمد موسیٰ نے بھی خصوصی خطاب کیا۔ بارسلونا سپین میں 21 روزہ نقابت و خطابت کورس میں شریک طلبا کو اسناد اور شیلڈز دی گئیں۔ طلباء نے فن خطابت کورس میں اپنی پریزنٹیشن بھی پیش کیں۔

حافظ سعید رضا بغدادی نے اختتامی تقریب سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ نے طلباء کو نہایت محنت اور جانفشانی سے فن خطابت کورس کی کلاسز پڑھائیں جس پر تمام اساتذہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ اساتذہ نے شرکاء کورس کو خطابت کی اہمیت، مقصدیت ضروری آداب کے علاوہ عصر حاضر کے مسائل اور ان کے حل سے بھی آگاہی دی۔ انہوں نے کہا کہ خطابت ابلاغ کے ذراءع میں سے ایک اہم اور مؤثر ذریعہ ہے۔ خطابت دین کی دعوت اور دفاع کا اہم ترین ذریعہ بھی ہے، سادہ لہجے، آسان الفاظ اور کم سے کم وقت میں اپنا پیغام سامعین تک پہنچانا فن ہے۔ فن خطابت، بچوں کے اعتماد میں اضافے، موضوع کا جائزہ لینے، بامقصد جملے تخلیق کرنے، سامعین کے سامنے اپنی سوچ کو پیش کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔

حافظ محمد موسیٰ نے کہا کہ لوگوں کی سامنے تقریر کرنے کی صلاحیت سے بچوں کی خود اعتمادی میں اضافہ ہوتا ہے۔ فن خطابت کے ذریعے بچے تحریری مواد کو ایک پرجوش اور بامقصد زبانی پیغام میں تبدیل کر سکتے ہیں۔ حافظ محمد موسیٰ نے 21 روزہ کورس میں شرکت کرنیوالے تمام طلباء کو مبارکباد دی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top