قاری شفیق احمد نعیمی الازھری کی والدہ کے وصال پر شیخ الاسلام کا اظہار تعزیت

منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا کے ممبر قاری شفیق احمد نعیمی الازھری کی والدہ قضائے الٰہی سے وفات پا گئی ہیں۔ انا للہ وانا الیہ راجعون

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے قاری شفیق احمد نعیمی الازھری کی والدہ کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے قاری شفیق احمد نعیمی سے تعزیت کی ہے اور مرحومہ کی بخشش و مغرفت اور بلندئ درجات کی دعا کی ہے۔ دریں اثناء چئیرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور، نائب صدر بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان، ناظم امور خارجہ جی ایم ملک، نائب ناظم اعلیٰ میڈیا افیئرز نور اللہ صدیقی اور دیگر مرکزی قائدین نے بھی قاری شفیق احمد نعیمی الازھری سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کی بلندیء درجات کے لئے دعا کی ہے۔ شیخ الاسلام نے مرحومہ کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صدقے مرحومہ کی قبر کی منزلیں آسان فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top