تحریک منہاج القرآن کا 40 واں یوم تاسیس 17 اکتوبر کو منایا جائے گا

مرکزی تقریب منہاج القرآن سیکرٹریٹ میں ہو گی، اہم دینی و مذہبی اور سیاسی و سماجی شخصیات شرکت کریں گی
100 سے زائد ممالک میں قائم تنظیمات، عہدیدران و کارکنان یوم تاسیس کی تقاریب اور سیمینارز کا انعقاد کریں گے
علم، امن اور بین المذاہب رواداری کے فروغ میں منہاج القرآن نے قابل تقلید کردار ادا کیا: خرم نواز گنڈاپور
مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہونے والی تقریب کے انتظامات کے جائزہ اجلاس سے گفتگو

لاہور (30 ستمبر 2020ء) تحریک منہاج القرآن کا 40 واں یوم تاسیس پاکستان سمیت دنیا کے 100 سے زائد ممالک میں 17 اکتوبر کو انتہائی جوش و خروش سے منایا جائے گا۔ قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 40 سالوں پر مشتمل محنت و جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے پوری دنیا میں قائم تنظیمات، عہدیدران و کارکنان یوم تاسیس کی تقاریب اور سیمینارز کا انعقاد کریں گے۔ مرکزی تقریب منہاج القرآن سیکرٹریٹ لاہور میں منعقد ہو گی جس میں ملک کی اہم مذہبی، سیاسی، سماجی اور علمی شخصیات شرکت کریں گی۔ یوم تاسیس کی تقاریب میں منہاج القرآن کے رفقاء، وابستگان شرکت کریں گے۔ یوم تاسیس کی تقاریب میں تحریک منہاج القرآن کی فروغ علم، امن، بین المذاہب و بین المسالک رواداری کے لئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔ تقاریب میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علم، امن اور تحقیقی خدمات کو بھی خراج عقیدت پیش کیا جائے گا، کیک کاٹے جائیں گے  اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صحت، درازی عمر، ملکی سلامتی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔

مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہونیوالی تقریب کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے تحریک منہاج القرآن کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، نائب صدر بریگیڈئیر (ر) اقبال احمد خان، محمد رفیق نجم، جی ایم ملک، علامہ رانا محمد ادریس، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی، جواد حامد، مظہر علوی، عرفان یوسف، سدرہ کرامت، حافظ غلام فرید، اشتیاق حنیف مغل، شہزاد رسول، عارف چودھری و دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ منہاج القرآن کا 40 سالہ سفر قرآن و سنت کی عظیم فکر پر مبنی، دعوت و تبلیغ حق، اصلاح و احوال امت اور فلاح معاشرہ کی بےمثال جدوجہد و قربانیوں سے عبارت ہے۔ علم و امن اور بین المذاہب رواداری کے فروغ میں منہاج القرآن نے قابل تقلید کردار ادا کیا۔ نوجوانوں کے دلوں میں عشق رسول ﷺ کی شمعیں روشن کیں ہیں۔ تحریک منہاج القرآن نے 40 سال کے مختصر عرصہ میں تنظیمی نیٹ ورک کا دائرہ پاکستان سمیت 90 سے زائد ممالک میں قائم کیا اور تحریک کے لاکھوں کارکن امن کے سفیر بن کر پوری دنیا میں اسلام کی روشنی پھیلا رہے ہیں۔ منہاج القرآن فروغ علم و امن کے ساتھ ساتھ روزگار کی فراہمی کا ایک بڑا ذریعہ ہے۔ 40 سال گزرنے کے باجود تحریک منہاج القرآن کی فکر اور پالیسز میں تسلسل ہے اور جس فکر اور فلسفہ کی روشنی میں یہ تحریک شروع ہوئی تھی آج بھی اسی پر گامزن ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top