شیخ الاسلام کا علامہ حافظ ادریس الازھری کی والدہ کے وصال پر اظہارِ تعزیت

منہاج القرآن اسلامک سنٹر ڈنمارک کے پرنسپل علامہ حافظ محمد ادریس الازھری کی والدہ محترمہ قضائے الٰہی سے وفات پا گئیں۔

انا للہ وانا الیہ راجعون

مرحومہ کی نماز جنازہ 29 ستمبر 2020ء کو نمازِ ظہر کے بعد چونگی امرسدھو لاہور میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ کی امامت علامہ غلام ربانی تیمور نے کی جبکہ نمازِ جنازہ میں ناظم امور خارجہ جی ایم ملک، تحریک منہاج القرآن آزاد کشمیر کے ناظم ظفر اقبال، تحریک منہاج القرآن لاہور کے ناظم اشتیاق حنیف مغل، شہزاد رسول قادری، حاجی اسحاق، اصغر ساجد، ثاقب بھٹی، عابد بشیر، عین الحق بغدادی، علامہ وسیم افضل، قاضی مدثر، ملک اعظم اور دیگر رہنماؤں کے علاوہ مرحومہ کے اعزاء و اقرباء اور اہلِ علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے علامہ حافظ محمد ادریس الازھری کی والدہ محترمہ کے وصال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے ان کی بخشش اور بلندئ درجات کی دعا کی ہے۔ علاوہ ازیں چیرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلٰی خرم نواز گنڈاپور اور مرکزی قائدین نے بھی سوگواران سے تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کی بلندئ درجات کے لئے خصوصی دعا کی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top