منہاج القرآن کے مرکزی رہنما جواد حامد کا مینار پاکستان کا دورہ

رہنماؤں نے 37ویں عالمی میلاد کانفرنس کے انتظامات کا جائزہ لیا
وفد نے سٹیج، پنڈال، داخلی راستوں، سیکیورٹی، پارکنگ سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیا
37ویں عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان پر ہوگی: جواد حامد
عالمی میلاد کانفرنس میں حکومتی ایس او پیز کا مکمل خیال رکھا جائے گا: سیکرٹری عالمی میلاد کانفرنس

لاہور (3 اکتوبر 2020) تحریک منہاج القرآن کی 37ویں عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان پر ہو گی، تیاریاں شروع کر دی گئیں۔ عالمی میلاد کانفرنس 2020 کے سیکرٹری جواد حامد نے مرکزی رہنماؤں پر مشتمل وفد کے ہمراہ مینار پاکستان کا دورہ کیا۔ وفد نے 37ویں عالمی میلاد کانفرنس کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ وفد نے عالمی میلاد کانفرنس کے سٹیج، پنڈال، داخلی راستوں، سیکیورٹی، پارکنگ سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ منہاج القرآن کے وفد میں سیکرٹری عالمی میلاد کانفرنس جواد حامد، شہزاد رسول قادری، حاجی محمد اسحق، راجہ ندیم، سعید اختر، حافظ عابد بشیر، سردار غضنفر ایڈووکیٹ و دیگر رہنما شامل تھے۔ وفد نے مینار پاکستان میں 37ویں عالمی میلاد کانفرنس کی تیاریوں کا جائزہ لیا اور انتظامات کے حوالے سے اہم فیصلے کئے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جواد حامد نے کہا کہ 37ویں عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان پر ہو گی۔ ان شاء اللہ 11 اور 12 ربیع الاول کی درمیانی شب ولادت حضور اکرم ﷺ کے موقع پر کروڑوں ہاتھ اسلامیان پاکستان اور ملت اسلامیہ کی خیر و سلامتی کیلئے اٹھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی میلاد کانفرنس میں حکومتی ایس او پیز کا مکمل خیال رکھا جائے گا۔ منہاج القرآن نے گھر گھر اور گلی گلی میں میلاد النبی ﷺ کی محافل کے انعقاد کے کلچر کو پروان چڑھایا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیشہ کی طرح کوئی پھول ٹوٹے گا نہ پتہ گرے گا اور ہر طرح کی صفائی کا خیال رکھا جائے گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top