ڈاکٹر طاہرالقادری کا جماعت اسلامی کے نائب امیر عبدالغفار عزیز کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

لاہور (5 اکتوبر 2020ء) قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے جماعت اسلامی کے نائب امیر عبدالغفار عزیز کے انتقال پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں عبدالغفار عزیز کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی بخشش اور درجات کی بلندی کے لئے دعا کی ہے۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے سوگوار خاندان اور جماعت اسلامی کے ذمہ داران اور کارکنان سے بھی تعزیت کی ہے، منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، نائب صدر بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی نے دلی تعزیت کا اظہار اور مرحوم کی بخشش کیلئے دعا کی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top