خرم نواز گنڈاپور کی سراج الحق سے ملاقات

جماعت اسلامی کے نائب امیر عبدالغفار عزیز کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا
خرم نواز گنڈاپور نے امیر جماعت اسلامی کو منہاج القرآن کے 40 ویں تاسیس میں شرکت کی دعوت دی

لاہور (6 اکتوبر 2020ء) ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق سے ملاقات کی۔ خرم نواز گنڈاپور نے جماعت اسلامی کے نائب امیر عبدالغفار عزیز کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم قومی سطح پر ایک متحرک، فعال اور معروف دینی، سیاسی و سماجی شخصیت کے مالک تھے۔ خرم نواز گنڈاپور نے عبدالغفار عزیز کے لئے دعائے مغفرت اور لواحقین و پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

اس موقع پر خرم نواز گنڈاپور نے سراج الحق کو تحریک منہاج القرآن کے 17 اکتوبر کو 40 ویں یوم تاسیس کے موقع پر منعقد ہونے والی تقریب میں شرکت کی دعوت بھی دی۔ سراج الحق نے یوم تاسیس کی تقریب میں شرکت کی دعوت کو قبول کرتے ہوئے آنے کی حامی بھرلی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top