تحریک منہاج القرآن لاہور کے زیراہتمام میلاد کنونشن کا انعقاد
تحریک منہاج القرآن لاہور کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں 10 اکتوبر 2020ء کو استقبالِ میلاد کے سلسلے میں میلاد کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ میلاد کنونشن کی صدارت منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کر رہے تھے۔ کنونشن میں انجینئر محمد رفیق نجم، حافظ غلام فرید، اشتیاق حنیف مغل، چوہدری افضل گجر، جواد حامد، ریحان مقبول، سدرہ کرامت، حفیظ اللہ جاوید، انجینئر ثناءاللہ خان، حاجی فرخ، نورین علوی، علامہ امداد حسین شاہ، میر احسن منیر، علامہ احسن اویس، چوہدری اقبال، حاجی امجد، اصغر ساجد، میاں ممتاز حسین، مرزا ندیم بیگ، ڈاکٹر سلطان محمود چودھری، لاہور کے پی پی اور یوسی عہدیداران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
میلاد کنونشن کا آغاز تلاوت کلامِ مجید سے ہوا جس کے بعد بارگاہِ رسالتمآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کیے گئے۔ میلاد کنونشن کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ نبی اکرم ﷺ فخر انسانیت اور رہبر آدمیت ہیں، امت تا قیامت حبیب مکرم ﷺکا میلاد منا کر اللہ کی عطا کردہ اس عظیم نعمت کا شکر ادا کرتی رہے گی۔ تحریک منہاج القرآن میلادالنبی ﷺ کی محافل کے کلچر کو فروغِ دے کر ہر دل میں عشق مصطفی ﷺکے چراغ روشن کرنے کا دینی فریضہ انجام دے رہی ہے۔ آپ ﷺ کی ولادت پاک سے انسانیت کو توقیر اور جینے کا منشور ملا، رنگ و نسل کا تفاخر اور حسب نسب کا غرور ختم ہوا۔ مساوات محمدی اور تعلیمات محمدی میں دنیا کے امن کی ضمانت ہے۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا مزید کہنا تھا کہ تحریک منہاج القرآن اور اس کے عظیم کارکنان کو اللہ نے یہ توفیق عطا کر رکھی ہے کہ وہ ہر سال ربیع الاول اور آمد ربیع الاول کا جشن منا کر آقائے دوجہاں ﷺکے قدموں میں عقیدتوں کے پھول نچھاور کرتے ہیں۔ دین اسلام کی روح عشق مصطفی ﷺ ہے۔
اس موقع پر انجینئر محمد رفیق نجم نے اعلان کیا کہ عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان کے سبزہ زار میں ہوگی حسب سابق لاہور سے کثیر تعداد میں عاشقان رسول شرکت کریں گے۔
تبصرہ