منہاج یونیورسٹی لاہور ’’پانی زندگانی ہے‘‘ کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد، صوبائی وزیر آب پاشی کی شرکت

Minhaj University Lahore seminar on Water is life

ڈیپارٹمنٹ آف فوڈاینڈ نیوٹریشن منہاج یونیورسٹی لاہور کے زیر اہتمام آبی وسائل کے ضیاع کی روک تھام اور اس حوالے سے شعور اجاگر کرنے کے لئے 14 اکتوبر 2020ء کو ’’پانی زندگانی ہے‘‘ کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبائی وزیر آب پاشی محسن لغاری، وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی لاہور ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد اور ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ فوڈ اینڈ نیوٹریشن ڈاکٹر جواد نے شرکت کی۔

Minhaj University Lahore seminar on Water is life

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر آب پاشی محسن لغاری نے کہا کہ کالا باغ ڈیم کے خلاف تین صوبوں نے مخالفت میں قرارداد پاس کر رکھی ہے، بدقسمتی سے ایک اچھا منصوبہ متنازعہ بنا دیا گیا۔ حکومت غیر متنازعہ آبی ذخائر کی تعمیر پر توجہ دے رہی ہے جن میں بھاشا ڈیم سرفہرست ہے، پاکستان میں جس شرح سے آ بادی بڑھ رہی ہے پانی کی ضرورت بھی بڑھ رہی ہے۔ اگر قومی سطح پر جامع واٹر مینجمنٹ پالیسی نہ کی گئی توپانی کی عدم دستیابی سے انسانیت دم توڑ جائے گی۔ اگر کسان کو پانی نہ ملا تو فصلوں کی جگہ بھوک اگے گی، پڑوسی ملک سے جھگڑے کی ایک وجہ پانی بھی ہے، مستقبل کی جنگیں پانی پر ہونگی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پانی کی کمی اور اسکا ضیاع دو بڑے چیلنج ہیں دونوں چیلنجز سے عہدہ برآ ہونے کے لیے حکومت اور عوام کو مل کر کوشش کرنا ہو گی۔ انھوں نے کہا کہ قوم پانی کی حفاظت اپنے قیمتی اثاثوں کی طرح کرے، روز مرہ زندگی میں بلا ضرورت پانی استعمال نہ کریں، نل کھلے نہ چھوڑیں، شیو کرتے اور نہاتے وقت بلاوجہ پانی کی ٹونٹیاں کھلی نہ چھوڑیں۔ پانی کی اہمیت ان دور دراز علاقوں میں رہنے والی خواتین سے پوچھیں ہم جتنا پانی ہاتھ دھونے میں ضائع کر دیتے ہیں اتنا پانی بعض علاقوں کی خواتین میلوں کا سفر طے کر کے اپنے گھر میں لاتی ہیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ پانی کے ضیاع کو روکنے کے لئے عوامی سطح پر شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ ایک فرد نہر یا کھال نہیں بنا سکتا مگر ایک فرد پانی کو ضائع ہونے سے توبچا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانی کو ذخیرہ کرنے کے لئے حکومت متبادل ڈ یمز کی تعمیر پر کام کر رہی ہے۔ پوٹھو ہار اور میانوالی کے علاقے میں حکومت پنجاب اپنے وسائل کو بروئے کار لا کر چھوٹے آبی ذخائر کی تعمیر پر کام کر رہی ہے اس حوالے سے ایشین بنک اور پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ پر بھی غور جاری ہے۔

Minhaj University Lahore seminar on Water is life

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد نے کہا کہ زندگی کی بقا پانی سے مشروط ہے مگر ہماری بدقسمتی ہے کہ ہم اس قدرتی نعمت کو بے دریغ ضائع کر رہے ہیں۔ دنیا میں آئندہ جنگیں پانی کے وسائل پر قابض ہونے کے لئے لڑی جائیں گی، ، بحثیت قوم ہ میں اس اہم مسئلے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ وائس چانسلر نے مزید کہا کہ پانی کے ضیاع کی روک تھام کے لئے تعلیمی اداروں میں اس اہم مسئلے پر تحقیق کے لئے وسائل کو بروئے کار لانے کی ضرورت ہے تا کہ ہم ملک خداد پاکستان کو قحط سالی اور پانی کی عدم دستیابی جیسے مسائل سے بچا سکیں۔ تقریب میں نائب ناظم اعلیٰ (میڈیا افئیرز) منہاج القرآن انٹرنیشنل نوراللہ صدیقی، کوارڈینیٹر سیکرز کلب منہاج یونیورسٹی عمارہ مقصود، ڈائریکٹرپبلک ریلیشنز شہزاد رسول، حاجی اسحاق، عبد الحفیظ چودھری سمیت مختلف تعلیمی شعبہ جات کے سربراہان، اساتذہ اور طلبہ نے شرکت کی۔

Minhaj University Lahore seminar on Water is life

Minhaj University Lahore seminar on Water is life

Minhaj University Lahore seminar on Water is life

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top