تحریک منہاج القرآن کے 40 ویں یوم تاسیس کے موقع پر گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا مبارکبادی پیغام

تحریک منہاج القرآن کا 40واں یوم تاسیس دنیا بھر میں منایا جا رہا ہے۔ میں تحریک منہاج القرآن کے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، عہدیداران، رفقاء، وابستگان اور دنیا بھر میں موجود کارکنان کو 40ویں یوم تاسیس پر مبارکباد دیتا ہوں۔ تحریک منہاج القرآن آج اس منزل پہ کھڑی ہے کہ اس کا امن، محبت اور بھائی چارے کا پیغام دنیا بھر میں پہنچ چکا ہے۔ لاکھوں لوگ منہاج القرآن کے ساتھ وابستہ ہو کر دین مبین کی خدمت کا فریضہ انجام دے رہے ہیں۔ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے تحریک منہاج القرآن کی بنیاد رکھ کر ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کر دیا ہے کہ جس سے ہمیشہ دین کی سربلندی، بھائی چارے، بین المسالک ہم آہنگی، اور بین المسالک رواداری کی بات ہوتی ہے۔ تحریک منہاج القرآن نے چالیس سالہ سفر کے دوران علم، امن اور تحقیق پر مبنی قرآن و سنت کی تعلیمات کے فروغ کے ساتھ ساتھ تعلیم و تربیت کے شعبے میں قابل فخر انسانی خدمات انجام دی ہیں۔ اپنے چار دہائیوں پر مشتمل اس سفر میں تحریک منہاج القرآن نے بے مثال تعلیمی، تربیتی ادارے قائم کیے ہیں جن سے لاکھوں خاندان، ہر عمر کے افراد بالخصوص ہمارے نوجوان مستفید ہو رہے ہیں۔ میں تحریک منہاج القرآن کی مزید ترقی، ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صحت و سلامتی اور درازیٔ عمر کیلئے دعا گو ہوں۔

پاکستان زندہ باد

چودھری محمد سرور
(گورنر پنجاب)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top