تحریک منہاج القرآن کے 40 ویں یوم تاسیس کے موقع پر اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کا مبارکبادی پیغام

میں تحریک منہاج القرآن کے 40ویں یوم تاسیس پر جناب ڈاکٹر طاہرالقادری صاحب کو مبارک پیش کرتا ہوں۔ اس پہ کوئی شبہ نہیں ہے کہ منہاج القرآن نے مسلک سے بالا تر ہو کر قرآن و سنت کی خدمت کی ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ تحریک منہاج القرآن کی دینی خدمات ہر اعتبار سے مثالی ہیں، آج بھی لوگ ان کو یاد رکھتے ہیں اور ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ میں سمجھتا ہوں کہ ڈاکٹر طاہرالقادری صاحب مبارکباد کے مستحق ہیں، انہوں نے جس محنت، کوشش اور لگن سے اس ادارے کو قائم کیا جس کی ہمہ جہت خدمات سے کئی خاندان اور ہر عمر کے افراد مستفید ہو رہے ہیں۔ دینی اقدار کے فروغ کے سلسلے میں بھی اس ادارے کا کردار مثالی ہے۔ اس ادارے کی خدمات سے آنے والی نسلیں دین کی طرف راغب ہوں گی۔ بلاشبہ یہ دین کی بہت بڑی خدمت ہے۔

چودھری پرویز الٰہی
(اسپیکر پنجاب اسمبلی)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top