تحریک منہاج القرآن کے 40ویں یوم تاسیس کے موقع پر معروف عالم دین علامہ امین شہیدی کا تہنیتی پیغام

تحریک منہاج القرآن کے تاسیس کے چالیس سال مکمل ہونے کے موقع پر میں جناب شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری صاحب کو اور اسی طرح ان کے تمام رفقاء کو جنہوں ان چالیس سالوں میں اسلام اور امت مسلمہ کی بہت بڑی خدمت کی ہے‘ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ میں نے اس تحریک کو قریب سے دیکھا ہے، تعصبات سے بالا تر ہو کر اسلام کی آفاقی تعلیمات کے فروغ کیلئے امت مسلمہ کو جمع کر کے اس کی علمی و فکری حوالے سے جس کام کا بیڑا جناب ڈاکٹر طاہرالقادری صاحب نے اٹھایا ہے اس کو احسن انداز میں انہوں نے اس مقام تک پہنچایا۔ پاکستان کی تاریخ میں اگرچہ شخصیات بڑی بڑی گزری ہیں لیکن کسی شخصیت کا ایسا کام جس میں علمی، فکری، کلچر اور تعلیم کے حوالے سے بھی زندگی کے مختلف شعبوں میں خدمات انجام دی ہوں۔ ایسی شخصیات بہت کم ہیں، ایسی شخصیات میں نمایاں ترین نام جناب شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری صاحب کا ہے۔ ان کی قائم کردہ تحریک منہاج القرآن ہو، یونیورسٹی یا اسکول سسٹم‘ یہ بتاتا ہے کہ انہوں نے ایک وژن اور جذبے کے ساتھ مستقبل کی مکمل منصوبہ بندی کرتے ہوئے ایسے امور کا بیڑا اٹھایا جو کسی قوم کو تعمیر اور ترقی کے حوالے سے اس کی بہترین منزل تک پہنچانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

میں اس موقع پر ڈاکٹر طاہرالقادری صاحب کو، ان کے رفقاء کو مبارکباد پیش کروں گا اور دعاگو بھی ہوں ہوں کہ اللہ تعالیٰ ان کو اور ان کے رفقائے کار کو ہمیشہ کی طرح سے فرقہ وارانہ فضا سے بلند، عشق محمد ﷺ و آل محمد علیہم السلام، نبی کریم ﷺ کے پاکیزہ صحابہ رضی اللہ عنہم کے احترام کے ساتھ اسی طرح سے مسلمانوں کو ایک لڑی میں پرونے کے لیے جدوجہد جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ اللہ ان کو لمبی عمر عطا فرمائے اور اس عمر میں برکت عطا فرمائے۔ مستقبل میں مسلم امہ ایک بہترین اور بیدار امت کے طور پر پوری دنیا میں باقی تمام مکاتب اور باقی تمام افکار کے مقابلے میں نبی کریم ﷺ کے حق کی تعلیم کو لے کر انسانیت کی خدمت کر سکے اور انسانیت کا پیغام بہتر طور پر پہنچا سکے۔ اللہ تبارک و تعالی تمام دوستوں کی توفیقات میں اضافہ فرمائے اور ہمیں بھی ان کا ساتھ دینے کی توفیق عطا فرمائے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top