تحریک منہاج القرآن کے 40ویں یوم تاسیس پر سجادہ نشین آستانہ عالیہ گڑھی شریف پیر خواجہ غلام قطب الدین فریدی کا پیغام

آج بڑی مسرت کی بات ہے کہ تحریک منہاج القرآن نے اپنا چالیس سال کا سفر مکمل کیا ہے۔ اس چالیس سالہ دور میں تحریک منہاج القرآن ہر دن ترقی کی منازل طے کی ہیں۔ جناب مفکر اسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری صاحب اپنی گراں قدر صلاحیتوں کے ساتھ پوری جافشانی سے اس کیلئے کام کیا ہے۔ کسی مخصوص شعبے میں نہیں بلکہ بیشمار شعبوں میں انہوں نے بڑی کامیابی کے ساتھ اپنے مقصد کو حاصل کیا، منہاج یونیورسٹی کو کامیاب ادارہ بنایا، متعدد کتب لکھیں اور تحریک منہاج القرآن کا نظم قائم کیا۔ قدرت نے انہیں گفتگو کی جو صلاحیت عطا فرمائی ہے وہ کسی بھی موضوع پر گفتگو فرماتے ہیں تو بڑی شرح و بسط کے ساتھ اسے بیان کرتے ہیں، ان کی باتیں دل میں اترتی ہیں۔ قدرت نے انہیں بے شمار صلاحتیوں سے نوازا ہوا ہے۔

تصوف سے خاص طور پر ان کا ایک شغف غیرمعمولی ہے، تصوف کے موضوعات اور صوفیاء کرام کے ساتھ ان کی دلچسبی بہت واضح ہے، اکثر ان کی گفتگو کے موضوعات صوفیانہ ہوتے ہیں۔ ہم جیسے فقیروں کے ساتھ بہت زیادہ محبت اور شفقت فرماتے ہیں، میں نے جب بھی انہیں دعوت دی ہے تو انہوں نے مہربانی فرمائی اور میرے غریب خانے پہ تشریف لائے اور یہاں گفتگو بھی فرمائی۔ وہ مجھ سے بےحد شفقت فرماتے ہیں اور تحریک منہاج القرآن کے بارے میں فرمایا کرتے ہیں کہ یہ آپ کا اپنا گھر ہے، جب چاہیں آپ آئیں، ہمارے واسبتگان کی اصلاح کریں، انہیں سمجھائیں۔ یہ ان کی بےپناہ محبتیں ہیں۔ قدرت نے ان کو جو ایک منفرد مقام عطا فرمایا ہے ہماری پاکستان کی تاریخ میں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔

میری دعا ہے اللہ تعالیٰ انہیں صحت و عافیت کے ساتھ رکھے اور ان کو مزید ہمت اور استقامت عطا فرمائے۔ قرآنی انسائیکلو پیڈیا ان وہ بہت بڑا کارنامہ ہے، المنہاج السوی بہت بڑا کارنامہ ہے، اسی طرح جس شعبے میں بھی جس موضوع پر بھی قلم اٹھاتے ہیں‘ الحمدللہ اس میں بڑی محنت کے ساتھ عرق ریزی کے ساتھ کام کرتے ہیں اور ایک شاہکار تیار کردیتے ہیں۔ اللہ تعالی ان کو اور زیادہ ہمت عطا فرمائے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top