تحریک منہاج القرآن کے 40ویں یوم تاسیس کے موقع پر سابق گورنر پنجاب میاں محمد اظہر کا تہنیتی پیغام

ڈاکٹر طاہرالقادری صاحب کو میں بڑی دیر سے جانتا ہوں ان کی محنت اور ان کی کامیابیاں کسی شخص سے مخفی نہیں ہیں، بلکہ ن کا کردار ہے اور ان کی محنت قابل تقلید ہے اور ایک مثال ہے۔ ان کی منہاج یونیورسٹی میں سولہ ہزار کے قریب طلباء تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ ان کا تعلیمی نظام پورے پاکستان میں پھیلا ہوا ہے۔ یہ کوئی مرد مومن ہی کرسکتا ہے اور کوئی نہیں کر سکتا۔

وہ انتھک ہیں، میں ان کے جذبے میں بالکل بھی کوئی کمی نہیں دیکھی، حالانکہ عمر گزرنے کے ساتھ جذبات ماند پڑتے ہیں، لیکن ان کا جذبہ مزید بڑھ رہا ہے کم نہیں ہو رہا۔ میں تحریک منہاج القرآن کے 40ویں یوم تاسیس پر ان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور مجھے امید ہے کہ یہ سال اسی طرح سے گزرتے جائیں گے اور ہمارا ادارہ منہاج القرآن دن بہ دن ترقی کی منازل طے کرتا جائے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top