تحریک منہاج القرآن کے 40ویں یوم تاسیس کے موقع پر پرنسپل جامعہ نعیمیہ لاہور ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کا پیغام

گزشتہ صدی میں بہت سی تحریکات اسلامی شروع ہوئیں جنہوں نے دنیا کے مختلف ممالک میں اسلام کے احیاء کے لئے کام کیا ان میں ایک نمایاں تحریک، تحریکِ منہاج القرآن ہے جس کی چالیس سال پہلے بنیاد رکھی گئی۔ ان چالیس سالوں میں تحریکِ منہاج القرآن نے بیسیوں غیرملکی ممالک میں اپنے ادارے قائم کیے۔ یہ تحریک اندرون ملک اور بیرونِ ملک اسلام کی احیاء کے لئے نہایت عمدگی سے کام کررہی ہے اور اس کے بانی ڈاکٹر طاہرالقادری صاحب کو اس کا سہرا جاتا ہے۔

آپ کی شبانہ روز محنت ا ور کاوش کے بعد آج ہم تحریکِ منہاج القرآن کو باقی تمام تحریکوں سے بہت ممتاز مقام پر دیکھتے ہیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری صاحب اپنے علمی اعتبار سے دنیا میں نامور اسلامی اسکالر ہیں، ان کی سینکڑوں تصانیف ہمارے سامنے موجود ہیں، ہزاروں کی تعداد میں آپ کے لیکچرز ہیں، اُردو، عربی، انگریزی میں براہِ راست آپ کا تخاطب ہے۔ میں یہ سمجھتاہوں کہ یہ تمام چیزیں تحریک منہاج القرآن کی افادیت میں بہت زیادہ اضافہ کر رہی ہیں۔

میرا یہ خیال ہے کہ تحریکِ منہاج القرآن اگر اسی طرح دینی و دنیاوی پہلوؤں پر کام کرتی رہے گی تو پھر وہ تفریق جو دینی اور دنیاوی پہلوؤں میں عام طور پہ نظر آتی ہے وہ بہت حد تک غیرمؤثر ہو جائے گی۔ اسلام دنیا کو چھوڑنے کا نہیں کہتا لیکن دنیا کے ساتھ ساتھ دین لے کر چلنے کا پیغام دیتا ہے، یہ اسلام کا بڑا واضح پیغام ہے اور اس واضح پیغام پر جب ہم عملدرآمد دیکھتے ہیں تو ہمیں تحریکِ منہاج القرآن میں بہت عمدگی کے ساتھ نظر آتا ہے۔

اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ وہ تحریکِ منہاج القرآن کو آنے والے وقت میں مزید بلندی اور عروج عطا فرمائے۔ میں تحریکِ منہاج القرآن کو چالیسویں یومِ تاسیس پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top