منہاج القرآن انٹرنیشنل کے 40ویں یومِ تاسیس پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا خطاب

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے تحریک منہاج القرآن کے 40ویں یوم تاسیس پر کینیڈا سے بذریعہ ویڈیو لنک خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ منہاج القرآن ایک نظریاتی تحریک ہے۔ بدقسمتی سے آج نظریات کی جگہ مفادات نے لے لی ہے۔ نظریاتی تحریکوں کو ہر دور میں سخت مزاحمت اور سنگین نتائج کا سامنا رہا ہے۔ اسلام کے احیاء کے نام پر قتل و غارت گری کا بازار گرم کیا گیا تو منہاج القرآن نے اعتدال، توازن اور رواداری کی اسلامی تعلیمات کو عام کیا۔ دہشتگردی کو اسلام سے جوڑنے کی ہر اندرونی و بیرونی سازش کا علم اور دلیل کی بنیاد پر موثر جواب دیا۔ نوجوانوں کو کتاب اور قلم سے محبت کرنا سکھایا۔ خواتین کے حقوق کے حوالے سے قرآن و سنت کی تعلیمات کی روشنی میں اجاگر کیا۔ دینی امور کے اظہار میں جذبات کی بجائے تحقیق کا راستہ اختیار کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تحریک منہاج القرآن نے امت مسلمہ کے لیے ہر محاذ پر کام کیا۔ تحریک منہاج القرآن نے 4 دہائیوں سے امت کے لیے دینی و روحانی اقدار کے تحفظ و فروغ کیساتھ علمی محاذ پر جو کام کیا، اس کی کہیں دوسری مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن نے ہمیشہ علم و امن کو فروغ دیتے ہوئے تاریخ میں اپنا عملی کردار ادا کیا۔ منہاج القرآن نے گزشتہ دو دہائیوں میں مروجہ انتہاء پسندی و فتویٰ بازی کے ماحول میں اعتدال کو فروغ دیا اور عالمی سطح پر اسلام کا پرامن چہرہ متعارف کرایا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top