منہاج القرآن انٹرنیشنل کے 40ویں یومِ تاسیس پر اسلام آباد میں خصوصی تقریب
تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے 40ویں یومِ تاسیس کی خصوصی تقریب اور تقریب حلف برداری اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس، سردار محمد یعقوب خان، محمد شعیب شاہین، پیر ظہیر عباس قادری و دیگر قائدین و کارکنان کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
اس موقع پر علامہ رانا محمد ادریس اور دیگر مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے منہاج القرآن کے 40 سالہ سفر پر روشنی ڈالی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب کے آخر میں منہاج القرآن کے 40ویں یوم تاسیس کا کیک بھی کاٹا گیا۔
تبصرہ