ماہ ربیع الاول کی آمد پر منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ پر چراغاں، شیخ الاسلام کی مبارکباد

milad conference 2020

ماہ ربیع الاول کی آمد اور میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خوشی میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ پر خوبصورت چراغاں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ مرکزی سیکرٹریٹ کی بلڈنگ، چار دیواری، گوشہ درود کی بلڈنگ مینارۃ السلام اور جامع مسجد منہاج القرآن کو خوبصورت برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے۔ تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ پر یکم ربیع الاول سے 12 ربیع الاول تک روزانہ نماز عشاء کے بعد میلاد کی خصوصی محافل کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔

ماہ ربیع الاول کی آمد پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اہل پاکستان اور عالم اسلام کو خصوصی مبارکباد دی ہے۔ شیخ الاسلام نے اپنے پیغام میں کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت کائنات کی سب سے بڑی خوشی ہے، اس خوشی کو سب سے زیادہ منایا جائے۔

milad conference 2020

milad conference 2020

milad conference 2020

milad conference 2020

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top