دبئی میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے 40 ویں یوم تاسیس کی تقریب

40th foundation day

منہاج القران انٹرنیشنل دبئی کے زیراہتمام تحریک منہاج القرآن کے 40ویں یوم تاسیس کی تقریب منعقد کی گئی۔ کورونا کی مجموعی صورتحال کی وجہ سے احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے تقریب کو سادگی کے ساتھ منعقد کیا گیا۔ تقریب میں رفقاء اور وابستگان کی محدود تعداد کو مدعو کیا گیا اس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا بعد میں آقاء دوجہاں کی بارگاہ میں ھدیہء عقیدت کے پھول نچھاور کئے گئے۔

پروگرام میں صابر حسین گجر اپنی ابتدائی گفتگو میں تحریک کے اغراض و مقاصد اور فیوض و برکات پر روشنی ڈالتے ہوئے اس تقریب کے انعقاد کا مقصد بیان کیا۔ اس موقع پر شرکاء نے گفتگو بھی کی اور منہاج القرآن اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خدمات کو سلام پیش کیا۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل دبئی کے راہنما عبدالقیوم اور چوہدری ندیم نے شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے مشن کے اہم پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ آخر میں یوم تاسیس کا کیک کاٹا گیا اور دعا سے تقریب کا اختتام ہوا۔

40th foundation day

40th foundation day

40th foundation day

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top