منہاج القرآن کی37 ویں عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان کے سبزہ زار میں ہوگی: جواد حامد

کانفرنس کی تیاریاں شروع کر دی گئیں، خواتین کیلئے الگ باپردہ انتظام کیا جائے گا
عشق رسول ﷺ کے ذریعے امت مسلمہ کی عظمت و کامیابی اور امن و سلامتی ممکن ہے
لاکھوں مرد و خواتین شریک ہوں گے، ڈاکٹر طاہرالقادری خصوصی خطاب کریں گے
50 سے زائد انتظامی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں، مینار پاکستان کے پنڈال کو سجانے میں کو ئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی
عالمی میلاد کانفرنس کے تسلسل نے پورے ملک میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت کے عقیدے کو فروغ دیا ہے
مرکزی سیکرٹریٹ میں سیکرٹری عالمی میلاد کانفرنس کی انتظامات و تیاریوں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں گفتگو

لاہور (20 اکتوبر 2020ء) تحریک منہاج القرآن کی 37 ویں عالمی میلاد کانفرنس 11 اور 12 ربیع الاول کی درمیانی شب 29 اکتوبر2020ء بروز جمعرات کو مینار پاکستان کے وسیع گراؤنڈ میں ہو گی۔ کانفرنس کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ 37ویں عالمی سالانہ میلاد کانفرنس میں شہر لاہور سے لاکھوں عشاقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (مرد و خواتین) شرکت کر کے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کریں گے اور دنیا کو یہ پیغام دیں گے کہ ولادت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بڑھ کر کوئی خوشی نہیں ہے۔ عالمی میلاد کانفرنس سے قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری خصوصی خطاب کریں گے۔ اسلام سلامتی اور امن کا دین ہے اور تحریک منہاج القرآن عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فروغ کیلئے دنیا بھر میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہے۔ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری پوری دنیا میں امن کے سفیر کے طور جانے جاتے ہیں۔ عالمی میلاد کانفرنس کے انتظامات کیلئے مرکزی سطح پر 50 سے زائد انتظامی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ انتظامی کمیٹیوں نے اپنا کام شروع کر دیا ہے، مینار پاکستان کے پنڈال کو سجانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائیگی۔ کورونا وبا سے بچاؤ کےلئے ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہارسیکرٹری عالمی میلاد کانفرنس جواد حامد نے مرکزی سیکرٹریٹ میں انتظامی کمیٹیوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں حافظ غلام فرید، اشتیاق حنیف مغل، سعید اختر، محمد عمر، میاں زاہد جاوید، چوہدری ریاض، الیاس ڈوگر، امتیاز اعوان، حاجی فرخ، حافظ وقار و دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں 37 ویں عالمی میلاد کانفرنس کی تیاریوں و انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور اہم فیصلے کئے گئے۔ اجلاس میں جواد حامد نے کہا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے میلاد کا شایان شان طریقے سے تذکرہ ایمان کا حصہ ہے اور تحریک منہاج القرآن کا طرہ امتیاز ہے، عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ذریعے امت مسلمہ کی عظمت و کامیابی، جان و مال کا تحفظ اور امن و سلامتی ممکن ہے۔ لاہور میں بڑے بڑے ہورڈنگز اور بینرز لگانا شروع کر دئیے گئے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top