کوٹمومن: تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام تحفظ ناموس رسالت، عظمت اہلبیت اطہار اور شان صحابہ کانفرنس

minhaj ul quran kot momin

تحریک منہاج القرآن کوٹمومن کے زیراہتمام ’’تحفظ ناموس رسالت، عظمت اہلبیت اطہار و شان صحابہ کانفرنس‘‘ منعقد ہوئی، محفل کی صدارت پیر سید عرفان رسول شاہ گیلانی نے کی۔ اس موقع پر منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا ادریس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اسوہ حسنہ پر عمل کیا جائے تو ہم اپنے مزاج اور کردار کو سنوار سکتے ہیں۔ زندگی کی کامیابی محبت رسول اور محبت صحابہ و اہلبیت میں ہے۔

پیر سید عرفان رسول شاہ گیلانی نےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ اہلبیت اطہار کی ہمارے محبت ایمان کا حصہ ہے۔ اہلبیت اور قرآن کو مضبوطی سے تھام لو، یہی محبت دنیا و آخرت میں کام آئے گی۔

اس سے پہلے پروگرام میں خطبہ استقبالیہ دیتے ہوئے علامہ حافظ محمد عثمان سہروردی نے کہا تحریک منہاج القرآن تمام مسالک کو متحد کرنے کا فریضہ سرانجام دے رہا ہے۔

کانفرنس میں امیر تحریک منہاج القرآن حکیم ظفر اقبال، صدر تحریک منہاج القرآن مختار احمد بھٹی، ناظم تحریک منہاج القرآن کوٹمومن ظل حسنین ہنجرا، صدر تحریک منہاج یوتھ لیگ محمد اکرم اور صدر تحریک سٹی کوٹمومن میاں مظہر خان گولڑوی اور جملہ اراکین کے علاوہ لوگوں کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی۔

minhaj ul quran kot momin

minhaj ul quran kot momin

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top