گجرات تنظیم کے عہدیداروں کی ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملاقات

شیخ الاسلام نے اپنی زندگی کے ہر لمحہ کو تعلیم و تحقیق اور عقیدہ صحیحہ کے تحفظ کےلئے وقف کر رکھا ہے
عہدیداروں نے ضلعی صدر مرزا طارق بیگ، ضلعی ناظم راجہ عبدالوحید طاہر کی قیادت میں ملاقات کی

لاہور (21 اکتوبر 2020ء) منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے تحریک منہاج القرآن ڈسٹرکٹ گجرات کے ضلعی، پی پی حلقہ جات اور مختلف شعبوں کے ناظمین نے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں ملاقات کی۔ اس موقع پر چیئرمین سپریم کونسل نے ناظمین سے گفتگو کرتےہوئے کہا کہ تحریک منہاج القرآن اصلاح احوال، اصلاح معاشرہ، علم و امن، اعتدال اور رواداری کے فروغ کے لئے قابل قدر خدمات انجام دے رہی ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خدمت دین و خدمت انسانیت کے عظیم مشن اور مقاصد کے حصول کےلئے امت کوعلم و تحقیق پر مبنی سینکڑوں کتب، خطابات کا قابل رشک ذخیرہ دیا ہے جو حق کے متلاشیوں کےلئے رہنمائی کا ایک بڑا ذریعہ ہے۔ شیخ الاسلام نے اپنی زندگی کے ہر لمحہ کو نیکی، بھلائی کے فروغ اور عقیدہ صحیحہ کے تحفظ کےلئے وقف کر رکھا ہے۔ تحریک منہاج القرآن کے رفقائےکار، نمائندگان اور ہر سطح کے ذمہ داران کی یہ دینی وملی ذمہ داری ہے کہ وہ علم، امن اور اعتدال کے اس مشن کے فروغ کےلئےاپنی بہترین صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔ نفع بخش وقت اور وسائل وہی ہیں جو اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے راستے میں صرف ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اللہ رب العزت نے حضور سرور کونین ﷺ کی امت کو دعوت حق کے پیغام کو پھیلانے کی سعادت اور نعمت عطا کر کے اسے پیغمبران حق کے نائب کا درجہ اور رتبہ عطا کیا ہے۔ بحثیت مسلمان کے یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ایک داعی کی حیثیت سے نیکی اور فلاح کے کاموں میں ایک دوسرے پر سبقت لے جانےکے جذبہ ایمانی سے ہمہ وقت ہمکنار رہیں۔

ملاقات کرنیوالوں میں ضلعی صدرمرزا محمد طارق بیگ، ضلعی ناظم راجہ عبدالوحید طاہر، رضوان ظفر ساہی، سید تقویم احسن، میاں ندیم القادری، سید محمد ہارون بخاری، حافظ محمد اصغر شازی، علامہ محمد اخلاق طاہری، فاروق احمد بٹ، محمد اشرف، یاسر اشرف، عمران طاہر، ناظم حسین، اسد محمود، محمد قاسم جرال، حاجی امان اللہ، چودھری ظہیر احمد، چودھری یاسر سہیل، چودھری عطااللہ، ڈاکٹر محمد آصف، زبیر احمد شاد، مرزا شبیر حسین، فضل کرم جان، مرزا محمد مشتاق، محمد ندیم چوہان، محمد ریاض، حاجی محمد زمان مغل، زاہد سلیم صدیقی، محسن رضا بٹ، ڈاکٹر شوکت علی، بشارت کلیم، رفاقت حسین زرگر، وحید اقبال، حکیم محمد یونس، چوہدری محمد وارث قادری، حاجی محمد یونس، راجہ حبیب الرحمن، محمد علیم، راجہ شاہد الرحمان بغدادی، چوہدری امجد حسین، میاں قمر محمود، واجد حسین، چوہدری محمد لطیف، محمد شفیق قادری، راجہ حامد رشید، قاری محمد نعیم، ظفر مجید قادری، حافظ محمد عاصم سیال شریک تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top