منہاج القرآن کراچی کی مختلف جماعتوں کے قائدین کو میلاد کانفرنس میں شرکت کی دعوت

تحریک منہاج القرآن کراچی اور پاکستان عوامی تحریک کراچی کے اعلیٰ سطحی وفد نے 24 اکتوبر 2020ء کو باغ قائد بالمقابل مزار قائد کراچی میں ہونے والی تحریک منہاج القرآن کی عالمی میلاد مصطفیﷺ کانفرنس میں شرکت کے لیے مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین کو دعوت دے دی۔ وفد نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنماء عامر خان، پاک سرزمین پارٹی کے وائس چیئرمین شبیر قائم خانی، متحدہ بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار، جماعت اسلامی کے رہنماء مسلم پرویز، اسامہ بھائی، مجلس وحدت المسلمین کے رہنماؤں تقی ظفر، ناصر حسینی، پرنسپل دانش کدہ آغا فدا حسین سمیت مختلف سیاسی، سماجی، علمی شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور انہیں عالمی میلاد کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔

پاکستان عوامی تحریک کے وفد میں مرکزی سپریم کونسل پاکستان عوامی تحریک کے ممبر سید ظفر اقبال، پی اے ٹی کراچی کے جنرل سیکرٹری راؤ کامران محمود، ڈپٹی جنرل سیکرٹری نوید عالم، راؤ محمد طیب، سیکرٹری انفارمیشن و ترجمان پی اے ٹی محمد الیاس مغل و دیگر قائد ین شامل تھے۔ عالمی میلاد کانفرنس سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا خصوصی خطاب ہو گا ۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top