منہاج القرآن لاہور عالمی میلاد کانفرنس کی میزبانی کرے گا: حافظ غلام فرید

جشن میلاد مصطفی ﷺ کو پوری سج دھج سے منایا جائے گا: صدر منہاج القرآن لاہور
تمام مسالک کے جید علمائے کرام، مشائخ عظام، سیاسی، سماجی شخصیات عالمی میلاد کانفرنس میں شرکت کریں گی
تحریک منہاج القرآن کی پہچان اور انفرادیت محبت و عشق مصطفی ﷺ ہے: ناظم لاہور اشتیاق حنیف مغل
منہاج القرآن لاہور کے اجلاس سے خطاب پی پی صدر و ناظمین کی اجلاس میں شرکت

International Mawlid un Nabi Conference 2020 Minar e Pakistan Lahore Minhaj ul Quran

لاہور (24 اکتوبر 2020) تحریک منہاج القرآن لاہور کے صدر حافظ غلام فرید نے کہا ہے کہ 37 ویں عالمی میلاد کانفرنس 11 اور 12 ربیع الاول کی درمیانی شب مینار پاکستان کے سبزہ میں منعقد ہوگی۔ تحریک منہاج القرآن لاہور کانفرنس کی میزبانی کرے گی۔ کانفرنس کی تیاریاں و انتظامات شروع کر دئیے گئے ہیں۔ جشن میلاد مصطفی ﷺ کو پوری سج دھج سے منایا جائے گا۔ تحریک منہاج القرآن کی پہچان اور انفرادیت محبت و عشق مصطفی ﷺ سے عبارت ہے۔ منہاج القرآن لاہور کے عہدیداران و کارکنان لاہور کے ہر فرد کو عالمی میلاد کانفرنس میں شرکت کی دعوت دیں۔

تاجر رہنماؤں، ڈاکٹرز انجینئرز، وکلاء، علمی، ادبی شخصیات کو عالمی میلاد کانفرنس میں شرکت کی دعوت دیں۔ محبت مصطفی ﷺ ایمان کی اساس اور سرمایہ حیات ہے۔ اسلام پوری انسانیت کے لئے امن کا پیغام لے کر آیا ہے۔ میلاد مصطفی ﷺ کی محافل کا انعقاد محبت رسول ﷺ کے اظہار کا ذریعہ ہیں۔ پورے لاہور میں استقبال ربیع الاول کے عنوان سے مشعل بردار جلوس نکالنے کا سلسلہ جاری ہے۔

تحریک منہاج القرآن لاہور نے مشعل بردار جلوس نکال کر ماہ ربیع الاول کا والہانہ استقبال کیا ہے۔ مشعل بردار جلوس تحریک منہاج القرآن کی میلاد مہم 2020 کا آغاز بھی ہے۔ عالمی میلاد کانفرنس سے قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری خصوصی خطاب کریں گے۔ تمام مسالک کے جید علمائے کرام، مشاءخ عظام، سیاسی، سماجی شخصیات عالمی میلاد کانفرنس میں شرکت کریں گی۔ نامور قراء اور نعت خوان حضرات بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منہاج القرآن لاہور کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ناظم لاہور اشتیاق حنیف مغل، نائب صدر لاہور مرزا ندیم بیگ، میاں ممتاز الحسن، چوہدری محمد اقبال، محمد امجد قادری، محمد اصغر ساجد سمیت پی پی 144، 145، 146، 149، 150، 161، 163، 171، 172 کے صدور و ناظمین بھی شریک تھے۔

milad conference 2020 meeting

ناظم لاہور اشتیاق حنیف مغل نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کی پہچان اور انفرادیت محبت و عشق مصطفی ﷺ ہے۔ کارکنان عالمی میلاد کانفرنس کی تیاریوں و انتظامات کے لئے دن رات محنت کریں۔ عشق رسول ﷺ کے فروغ کے لئے مینار پاکستان میں عالمی میلاد کانفرنس کا آغاز ہوئے 37 برس ہو چکے ہیں۔ اس سال بھی تحریک منہاج القرآن کے پلیٹ فارم سے جشن میلاد مصطفی ﷺ کا اہتمام نہایت تزک و احتشام سے کیا جائے گا۔

منہاج القرآن لاہور کے تمام پی پی حلقہ جات میں عالمی میلاد کانفرنس میں شرکت میں دعوت دینے کے لئے کیمپ لگائے جائیں گے۔ الحمدللہ جشن میلاد مصطفی ﷺ کا جو رنگ تحریک منہاج القرآن کی تقریبات میں نظر آتا ہے اسکی مثال کم ملتی ہے۔ تحریک منہاج القرآن اور اس کے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کا عقیدہ ہے کہ بے مثال محبوب ﷺ کا بے مثال جشن منانا اصل ایمان ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top