شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری 29 اکتوبر کو عالمی میلاد کانفرنس سے خطاب کرینگے

کانفرنس مینار پاکستان کے سبزہ زار میں منعقد ہو گی، 40 ہزار سے زائد کرسیاں لگائی گئی ہیں
مناسب روشنی کیلئے 400 سے زائد الیکٹرک پول اور بجلی کی بلا تعطل فراہمی کیلئے جنریٹر نصب کئے گئے ہیں
مختلف مذہبی، سماجی، سیاسی جماعتوں کے مرکزی قائدین عالمی میلاد کانفرنس سے خطاب کریں گے
منہاج یوتھ لیگ اور ایم ایس ایم کے 5 سو سے زائد نوجوان سکیورٹی کے فرائض انجام دینگے
شرکاء کے لئے ماسک پہننا لازمی ہو گا، سیکرٹری عالمی میلاد کانفرنس جواد حامد کی بریفنگ

International Mawlid un Nabi Conference 2020 Minar e Pakistan Lahore Minhaj ul Quran

لاہور (28 اکتوبر 2020ء) تحریک منہاج القرآن کی 37 ویں عالمی میلاد کانفرنس 29 اکتوبر بروز جمعرات رات 8 بجے مینار پاکستان کے سبزہ زار میں منعقد ہوگی۔ تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری ویڈیو لنک پر رات 1:00 بجے خطاب کریں گے۔ کانفرنس میں مختلف مذہبی، سماجی، سیاسی جماعتوں کے قائدین اور ہزاروں کی تعداد میں عشاقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شریک ہونگے۔

چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، معزز مہمانان گرامی کو خوش آمدید کہیں گے، مینار پاکستان کے پنڈال کی خصوصی تزئین و آرائش کی گئی ہے، مناسب روشنی کے لئے چار سو سے زائد الیکٹرک لائٹنگ پولز اور 40 ہزار سے زائد کرسیاں لگائی گئی ہیں، خواتین اور مردوں کے بیٹھنے کے لئے الگ الگ انتظامات کیا گیا ہے، تمام شرکاء کو ماسک پہن کر پنڈال میں داخل ہونے کی تلقین کی گئی ہے۔ کانفرنس میں بین الاقوامی شہرت یافتہ قرء اور نعت خوان حضرات کو مدعو کیا گیا ہے۔

سیکرٹری عالمی میلاد کانفرنس جواد حامد نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہزاروں شرکاء کے لئے عالمی میلاد کانفرنس کی کارروائی دیکھنے کے لئے خصوصی ایس ایم ڈی سکرین لگائی گئی ہے، بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے لئے درجنوں جنریٹرز کا بندوبست کیا گیا ہے، صفائی کا خاص خیال رکھنے کے لئے بڑی تعداد میں رضا کاروں کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں، وضو کے لئے خصوصی بندوبست اور پانی کا وافر انتظام کیا گیا ہے، عالمی میلاد کانفرنس کی کوریج کیلئے نیشنل میڈیا اور سوشل میڈیا کے لئے خصوصی انکلوژر قائم کئے گئے ہیں، ایم ایس ایم اور یوتھ لیگ کے 500 سے زائد نوجوان سکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top