عالمی میلاد کانفرنس کے موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی نئی شائع ہونے والی کتب

تحریک منہاج القرآن کی 37ویں عالمی میلاد کانفرنس 2020 کے موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 6 نئی تصانیف اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی 2 نئی کتب شائع ہو کر منظر عام پر آ گئیں ہیں۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی نئی شائع ہونے والی کتب میں ’’نبوت محمدی کا آغاز کب ہوا‘‘، ’’جامع کلمات نبوی‘‘، ’’حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا پیکر جمال‘‘، ’’حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خصائل مبارکہ‘‘، دعوت و تبلیغ دین میں خواتین کا کردار‘‘ اور پہلے سے شائع شدہ کتاب ’’نکاح اور طلاق‘‘ کا ترمیم شدہ ایڈیشن شامل ہیں۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی دو نئی شائع ہونے والی کتب میں ’’منہاج السالکین‘‘، اور ’’فلسفہ آوالون اور نفوس سبعہ‘‘ شامل ہیں۔ یہ تمام کتب عالمی میلاد کانفرنس میں منہاج القرآن پبلی کیشنز کے سیل سٹالز پر فروخت کے لیے موجود ہیں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی مختلف موضوعات پر مشتمل 600 سے زائد کتب شائع ہو چکی ہیں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top