عالمی میلاد کانفرنس کے انعقاد میں تعاون کرنے پر منہاج القرآن کے رہنماؤں کا مینار پاکستان ایڈمنسٹریشن کا شکریہ

لاہور (31 اکتوبر 2020ء) تحریک منہاج القرآن کے مرکزی رہنما جواد حامدنے گزشتہ روز مینار پاکستان ایڈمنسٹریشن سے ملاقات کی اور عالمی میلاد کانفرنس کے اختتام پر مینار پاکستان گراؤنڈ کی مکمل صفائی کے بعد مینار پاکستان ایڈمنسٹریشن کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

جواد حامد نے کہا کہ مینار پاکستان ایک تاریخی مقام اور قومی اثاثہ ہے، ہم شکر گزار ہیں کہ آقا علیہ السلام کے میلاد کے لئے یہاں پر عالمی میلاد کانفرنس منعقد کرنے کیلئے ہمارے ساتھ تعاون کیا گیا، آقا علیہ السلام کے میلاد کے لئے اس سے بہتر اور کوئی جگہ نہ تھی۔

انہوں نے کہا کہ میلاد کانفرنس کے اختتام پر منہاج القرآن کے کارکنان نے مینار پاکستان گراؤنڈ کی مکمل صفائی کی اور اسے پہلی حالت میں انتظامیہ کے حوالے کیا، اس کے باوجود جہاں کہیں بھی ہمارے تعاون کی ضرورت ہو گی ہم موجود ہیں۔ مینار پاکستان ایڈمنسٹریشن نے احساس ذمہ داری کے مثالی مظاہرہ پر ادارہ منہاج القرآن کی ایڈمنسٹریشن کا بھی شکریہ ادا کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top